لڑکیو اگر تم نے منی اسکرٹ پہنا ہوا ہے تو ایڈی ڈاس کے نئے اڈی زیرو لیب اسپورٹس شوز پہن کر دوڑنے والے کسی آدمی کے بہت قریب نہ جانا۔ ہوسکتا ہے کہ اس کے دوڑنے سے پیدا ہونے والے بگولے سے تمہارا اسکرٹ اوپر چڑھ جائے۔
جاپانی ٹی وی اشتہار دیکھنے میں ہمیشہ پر لطف ہوتے ہیں، اگرچہ غیر جاپانی ناظرین کے لیے پیغام یا مرکزی خیال کو ڈھونڈنا ہر بار آسان نہیں ہوتا۔
ایڈی ڈاس کے اشتہار اڈی زیرو بمقابلہ منی اسکرٹ میں چشمہ پہنے ایک آدمی اپنے اڈی زیرو جوتے پہنتا ہے اور ایک بڑے وئیر ہاؤس میں سے زن سے گزرنے کے لیے تیار ہوتا ہے۔ وہ اپنی پوزیشن لیتا ہے اور اسٹارٹر کی گولی کا انتظار کرتا ہے۔ اور پھر وہ رنگ برنگے منی اسکرٹ پہنے آدھی جسامت والے مجسموں کی دو قطاروں کو چیرتا ہوا دوڑ پڑتا ہے۔ جیسے جیسے وہ ان کے پاس سے گزرتا ہے، ہر ایک کا اسکرٹ اوپر کو اڑتا ہے، حتی کہ وہ قطار کے آخر میں کھڑی لڑکی تک پہنچ جاتا ہے جو مختصر لباس پہنے ہوئے ہے۔ اس کا اسکرٹ بھی اوپر کو جاتا ہے لیکن اس سے پہلے کے مزید اوپر جائے دوڑنے والا اپنی دوڑ ختم کردیتا ہے۔ اور ہمیں بتایا جاتا ہے کہ جیتنے والا اڈی زیرو ہے۔
یہ اشتہار یوٹیوب پر بہت مقبول ہورہا ہے۔ بدھ سے لے کر یہ آٹھ لاکھ پچپن ہزار بار پلے کیا جا چکا ہے۔
کچھ تبصرے یوں تھے، “میں ابھی اڈی ڈاس خریدنے جارہا ہوں،” “ہر شخص کا پیار،” “یہ اسکرٹ اوپر کرنے کا عمدہ ترین طریقہ ہے،” اور “میں اڈی زیرو شوز پہن کر باہر جا رہا ہوں”۔ میں، تم تمام منی اسکرٹ پہنے لڑکیوں کو تلاش کر رہا ہوں گا”۔