اخبار:
منگل کو فیوجستو نے نیا ونڈوز پر مشتمل سمارٹ فون IS12T متعارف کروایا۔ یہ کے ڈی ڈی آئی کارپوریشن اور اوکیناوا سیلولر ٹیلی فون کمپنی کی طرف سے دستیاب ہے۔
ونڈوز فون IS12T جاپان میں پہلا سمارٹ فون ہے جو ونڈوز فون 7.5 پر چلتا ہے۔ سادہ اور استعمال میں آسان بنا کر ڈیزائن کیا گیا یہ سمارٹ فون ضروری خوبیوں سے آراستہ ہے جس میں مکمل طور پر ضم شدہ سماجی میڈیا جیسے فیس بک اور ٹوئٹر کی اہلیت، ویڈیو اور آڈیو پلئیر، اور کئی اور قسم کے تفریحی اطلاقیے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں IS12T بتیس جی بی کے بلٹ ان میموری کارڈ اور 13.2 میگا پکسل کیمرے کے ساتھ آتا ہے جو اس نسل کے سمارٹ فونوں میں سب سے اعلی درجہ ہے۔
سمارٹ فون جس میں پانی کے خلاف مزاحمت (IPX5/8)، گرد کے خلاف مزاحمت (IP5X) کی ٹیکنالوجی شامل ہے، صارفین کو مائیکروسافٹ آفس اطلاقیوں تک مکمل رسائی فراہم کرتا ہے بشمول ورڈ، ایکس اور پاور پوائنٹ۔
ونڈوز فون مائیکروسافٹ کی طرف سے تیار کیا جانے والا نیا سمارٹ فون آپریٹنگ سسٹم ہے جو ڈیزائن، صارف مواجہ/ انٹرفیس، اور سمارٹ فون صارفین کی طرف سے گراں طلب خوبیوں کا ایک ڈھیر مہیا کرتا ہے۔
خوبصورت نیون رنگوں سے بنے سادہ ڈیزائن کے ساتھ ساتھ IS12T نئے صارفی مواجے / انٹرفیس کے ساتھ آتا ہے جو جدید اور استعمال میں آسان ہونے کی وجہ سے کاروائی میں بہت کم سعی کا متقاضی ہوتا ہے۔ پیپل ہب جس کا مقصد ایڈریس بک کے تجربے کو نیا تعارف عطا کرنا ہے، صارف کو اپنے رابطوں سے متعلق معلومات کو ایک ہی جگہ منظم کرنے کی سہولت دیتا ہے، جس سے رابطوں، ای میل، اور سماجی رابطے کی ویب سائٹوں کے لیے الگ اطلاقیے چلانے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے۔
سمارٹ فون تفریحی خواص کے پورے ایک ڈھیر سے لدا ہوا آتا ہے، بشمول 13.2 میگا پکسل کیمرے کے جو مل بیوٹ موبائل امیج پروسیسنگ انجن کے ذریعے ہائی ڈیفی نیشن ساکت تصاویر کھینچنے کی استطاعت رکھتا ہے۔ مزید برآں ساکت تصاویر اور فلمیں ڈی ایل این اے کے تصدیق شدہ کھلی سکرین کے ٹیلی وژن اور کمپیوٹروں پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔
تیز رفتار انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 کے پی سی ورژن کی خوبیاں استعمال کرتے ہوئے صارفین بلا رکاوٹ ویب براؤزنگ کا مزا اٹھا سکتے ہیں جو سمارٹ فون رکھنے کے بڑے فائدوں میں سے ایک ہے۔
صارفین کو مائیکروسافٹ آفس کی دستاویزات کھولنے اور مدوِن کرنے کی سہولت دینے کے ساتھ ساتھ IS12T مائیکروسافٹ کے مفت ونڈوز لائیو سکائی ڈرائیو کلاؤڈ سروس تک رسائی فراہم کرتا ہے، جس کے ذریعے صارفین قریباً 25 جی بی کا ڈیٹا محفوظ کر سکتے ہیں اور دوسروں سے شئیر کرسکتے ہیں۔
ونڈوز فون IS12T 59 ملی میٹر کے ایک کمپیکٹ ڈیزائن پر مشتمل ہے جس میں پانی اور گرد سے مزاحمت کی ٹیکنالوجی کی خوبیاں بھی شامل ہیں۔ یہ تین رنگوں میں دستیاب ہے: نارنجی، قرمزی اور سیاہ۔