ابیسو اسٹیشن کی تعمیراتی سائٹ پر کارکن کنکریٹ کی سلیب تلے آ کر کچلا گیا

اخبار :
ٹوکیو میٹرو کے ایبسو اسٹیشن کی تعمیراتی سائٹ پر بدھ کی رات 3.8 ٹن وزنی کنکریٹ کی سلیب گرنے سے ایک تعمیراتی کارکن کچل جانے سے ہلاک ہوگیا۔
ٹوکیو میٹرو نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ 30 کے اریب قریب عمر کا وہ شخص ایبسو سب وے اسٹیشن کی پہلی منزل پر ایک لفٹ کی تنصیب کا کام کر رہا تھا کہ 11:30 پر حادثہ پیش آگیا۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن جلد ہی اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
دریں اثنا فوجی ٹی وی نے جمعرات کو رپورٹ دی ہے کہ پولیس پیشہ ورانہ غفلت کو حادثے کی ممکنہ وجہ کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.