اخبار: کوالا لمپور: تین آدمیوں کو ہوٹل میں ہونے والے ایک جاپانی کاروباری شخص کے قتل سے متعلق ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے،
جمعے کو ملائیشا کے اسٹار روزنامے نے بتایا۔ امپانگ نائب کمشنر امیر الدین نے کہا کہ تین مشتبہ افراد جنہیں پولیس نے افریقیوں کے طور پر شناخت کیا ہے،
کو مخبری پر قریبی گھر سے گرفتار کیا گیا۔
کوالا لمپور کے نزدیکی ضلع امپانگ میں پیر کی سہ پہر مقتول شخص ایک اور جاپانی کے ساتھ بندھے ہاتھ اور منہ میں ٹھنسے کپڑے کے ساتھ پایا گیا تھا۔
مرنے والے شخص کو سر کے قریب ضربیں لگائی گئی تھیں، جبکہ دوسرے آدمی کو معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اسے جمعرات کو فارغ کر دیا گیا تھا۔
اسٹار نے اطلاع دی ہے کہ 50 کے پیٹے میں ان جاپانی آدمیوں کے بارے میں خیال ہے کہ وہ سنار تھے اور کاروباری دورے پر 20 اگست کو ملائیشیا پہنچے تھے۔
—