اخبار:
جاپان نے جمعرات کو 11 مارچ کی آفت، جس نے دیوہیکل سونامی کو جنم دے کر بیس ہزار سے زائد لوگوں کو ہلاک یا گم شدہ کردیا، اورایٹمی بحران کو جنم دیا، کے بعد پہلی قومی زلزلہ تربیت کا اہتمام کیا۔
پولیس نے مرکزی ٹوکیو میں قریباً 100 مقامات پر ٹریفک کی نگرانی کی جبکہ مسافروں کو زلزلے کے بعد پیدا ہونے والے حالات کی نقل میں، جب ساری ٹرینیں اور زیرزمین ریلوے معطل ہوجاتا ہے، ٹرینوں سے اتار کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔
آفت سے بچاؤ کا دن ٹوکیو میں 7.3 شدت کے کسی تباہ کن زلزلے کے تناظر میں ایک سالانہ تربیت ہے اور 1923 کے عظیم کانتو زلزلے کی یاد میں بھی منایا جاتا ہے جس میں 140,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
“ملک اور مقامی حکومتوں کو چاہیے کہ زلزلے سے بچاؤ کے روایتی حربوں پر دوبارہ غور کریں اور زلزلے و سونامی کے ہر ممکنہ تناظر کو مدنظر رکھیں،” حکومت کے کیبنٹ آفس نے کہا۔
“خاص طور پر سونامی سے بچاؤ کے طریقوں میں، انہیں لوگوں کا آفت سے بچاؤ کا شعور بڑھانے اور تمام ممکنہ، جامع طریقہ کار بشمول رہائشیوں کا انخلا اپنانے کی ضرورت ہے،” اس نے کہا۔
شیزوکاوا، وسطی جاپان میں بحر اوقیانوس کے ساحل پر ہاماؤکا ایٹمی بجلی گھر چلانے والی چوبو الیکٹرک پاور نے سونامی کے تناظر میں پلانٹ کی بجلی بند ہوجانے کی صورت میں مشق کے طور پر کمیونیکیشن کی جانچ کی۔
مارچ کے زلزلے کی متلاطم موجوں نے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے بیک اپ کولنگ سسٹم کو تباہ کر دیا تھا، جو ری ایکٹروں کے پگھلاؤ، دھماکوں اور ماحول میں تابکاری کے اخراج پر منتج ہوا۔
دسیوں ہزار لوگ متاثرہ پلانٹ کے گرد 20 کلومیٹر رداس کے داخلہ بند علاقے میں موجود اپنے گھروں، کاروباروں اور فارموں سے بے دخل پڑے ہیں۔
پورے جاپان میں 517,000 لوگوں نے جمعرات کو آفت سے بچاؤ کی مشقوں میں حصہ لیا۔
تاہم مارچ کے بحران سے متاثرہ بہت سے علاقوں، بشمول فوکوشیما نے مارچ کی آفت سے اب بھی بحالی کی کوششوں میں مصروف اپنے رہائشیوں کی وجہ سے شمولیت منسوخ کر دی، اہلکاروں نے بتایا۔
1 comment for “سونامی کے بعد جاپان کی پہلی زلزلہ تربیت کا انعقاد”