ٹیوٹا (کار ساز کمپنی)شمالی امریکہ کو کیمری کی برآمد بند کر دے گا

اخبار:
ٹیوٹو موٹر کارپوریشن شمالی امریکہ کو اپنی کیمری سیڈان کی برآمد مکمل طور پر بند کر دے گا اور گاڑی کی مقامی پیداوار کی طرف منتقل ہو جائے گا، یہ کار امریکہ میں ٹیوٹا کی اہم ترین کاروں میں شمار ہوتی ہے۔

ٹیوٹا کے ایک ترجمان نے پیر کو کمپنی کی تازہ ترین کیمری ہائبرڈ کار کی جاپان میں فروخت کے آغاز پر اس اقدام کی تصدیق کی۔

اس نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ عرصے سے متوقع یہ اقدام مضبوط ہوتے ین سے نمٹنے کی کوشش ہے، جو کہ جاپان کے بڑے کار ساز ادارے بیرون ملک پیدوار منتقل کرکے مقابلے کی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے کر رہے ہیں۔

“کیمری کی پیداوار پہلے ہی زیادہ تر باہر ہوتی تھی  اور جاپان کی صرف برآمدات مقامی پیداوار اور فروخت میں موجود فرق کو پورا کرنے کے لیے تھیں”، ٹیوٹا کے ایک ترجمان نے پیر کو کہا۔

جاپان سے کیمری کی برآمدات حالیہ سالوں میں بتدریج کم ہوئی ہیں۔ 2008 میں ٹیوٹا نے جاپان سے شمالی امریکہ کو کیمری کے 8200 یونٹ فروخت کیے لیکن 2010 میں یہ تعداد 3200 رہ گئی جبکہ کیمری کی عالمی فروخت 690,000 سے بڑھ گئی تھی۔

کار ساز ادارے نے اس سال کے آغاز سے صرف 20 یونٹ فروخت کیے ہیں۔

ین جنگ عظیم کے بعد ڈالر کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر منڈلا رہا ہے جس کی وجہ سٹے باز سرمایہ کاروں کی طرف سے امریکی اور یورپی معیشتوں کی بری حالت کو دیکھتے ہوئے جاپانی معیشت میں پناہ تلاش کرنا ہے۔

مضبوط مقامی کرنسی جاپان کے برآمد کنندگان کی منافع کمانے کی شرح کو کم کر دیتی ہے جس سے یہ خدشات بڑھ جاتے ہیں کہ مزید نوکریاں باہر منتقل ہو جائیں گی اور جاپانی صنعت ویران ہو جائے گی۔

1 comment for “ٹیوٹا (کار ساز کمپنی)شمالی امریکہ کو کیمری کی برآمد بند کر دے گا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.