اے این اے کے طیارے کا شیزوکا پر ناک کی سیدھ میں غوطہ

اخبار:ٹوکیو: اے این اے کے دو کیبن اٹینڈنٹ اس وقت زخمی ہوگئے جب طیارہ جس پر وہ کام کر رہے تھے، نے منگل کو شیزوکا صوبے پر غیرمتوقع طور سیدھا غوطہ لگا دیا، ائیرلائن نے بدھ کو کہا۔ اے این اے نے ایک بیان میں کہا کہ طیارہ اس وقت غوطے میں چلا گیا جب معاون پائلٹ نے غلط سوئچ پر ہاتھ مار دیا جبکہ وہ کیبن کی کاک پٹ کو غیر مقفل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ فلائٹ 140، 117 مسافروں اور عملے کے اراکین کو لے کر اوکی ناوا کے ناہا شہر سے ہانیدا ائیرپورٹ، ٹوکیو جا رہی تھی۔ اے این اے کے مطابق کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق بوئنگ 737-700 نے 11 بجے رات ہونے والے اس واقعے کے دوران صرف 30 سیکنڈ کے عرصۓ میں قریباً 1900 میٹر  کا سیدھا غوطہ لگایا۔ بظاہر معاون پائلٹ آرام کے کمرے سے واپس آنے والے کیپٹن کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھولنے کے لیے حرکت کر رہا تھا، جب اس کا ہاتھ نادانستگی میں رڈر کے سوئچ سے جا ٹکرا جس نے طیارے کی سمت بدل کر اس کے توازن میں خرابی پیدا کر دی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.