اخبار:
اوساکا: 25 سالہ آدمی اور 22 سالہ بیوی کو کادوما، اوساکا میں ان کی 3 ماہ کی بچی کی ہلاکت پر زیر حراست لے لیا گیا ہے، پولیس نے بدھ کو کہا۔ اس جوڑے، جس میں خاوند کا نام فومیا فوجیاما اور بیوی کا نام یوئی ہے، سے مئی میں اپنی بیٹی ریونا کی مبینہ ہلاکت کی وجہ بننے کے بعد غیرارادی قتل کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ جوڑے کے بارے میں خیال ہے کہ انہوں نے نومولد کو مارا اور بری طرح سے ہلایا جلایا۔
فوجی ٹی وی کے مطابق ریونا کو اس کے والدین 13 مئی کو ہسپتال لے کر گئے تھے لیکن ڈاکٹروں نے پہنچنے پر کہا کہ وہ پہلے ہی مر چکی تھی۔ ہسپتال کے عملے نے بعد میں بچی کے جسم اور سر پر درجنوں زخموں کے نشان دیکھے جو اس بات کی نشانی تھے کہ اسے تھپڑ یا مکے مارے گئے ہیں۔ سوالات پر لڑکی کے والدین نے کہا کہ وہ کرسی سے گر گئی تھی اور دوسری وضاحتیں دیں جو اس کے زخموں کی توجیہہ کرنے سے قاصر تھیں۔ ہسپتال نے پولیس سے رابطہ کیا جنہوں نے تفتیش شروع کر دی، فوجی نے بتایا۔ پولیس کا خیال ہے کہ پیدائش سے ہی بچی کے ساتھ برا سلوک ہو رہا تھا۔
اب تک دونوں والدین نے اپنی بچی کو مارنے یا بری طرح ہلانے سے انکار کیا ہے، اور کہا ہے کہ اسے زخم اپنی بڑی بہن کی وجہ سے لگے تھے۔ پولیس کی تفتیش جاری ہے۔