یورپی یونین جاپان سے درآمدہ خوراک پر حفاظتی جانچ جاری رکھے گی

اخبار:

برسلز: یورپی یونین نے جاپان کے کچھ علاقوں سے درآمدہ خوراک کی ممکنہ تابکاری کے لیے جانچ کو اس سال کے آخر تک بڑھا دیا ہے، یورپی یونین کے ایگزیکٹو نے جمعے کو کہا۔

یورپی کمیشن کے ایک بیان میں کہا گیا کہ پچھلے مارچ کے فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے بحران کے بعد جاپانی خوراک پر قدغنیں لگائی گئی تھیں جو 31 دسمبر تک مزید لاگو کی جائیں گی اور ہر ماہ پھر زیر غور لائی جاتی رہیں گی۔

بیان نے کہا کہ یہ قدغنیں “جاپان کے 12 صوبوں سے پیدا ہونے یا بھیجی جانے والی خوراک اور فیڈ پر لاگو رہیں گی”۔

یہ مصنوعات جاپان چھوڑنے سے پہلے آیوڈین 131، سیزیم 134 اور سیزیم 137 کی موجودگی کے لیے جانچی جاتی ہیں۔ یہ یورپی یونین میں بھی جبری جانچ کا نشانہ بنتی ہیں۔

“دوسرے 35 صوبوں سے آنے والی فیڈ اور خوراک کے ہمراہ اس کی پیداوار کے صوبے کو ظاہر کرتا ایک اقرار نامہ ہوگا،” کمیشن نے مزید کہا۔

11 مارچ کو 9.0 شدت کے زلزلے کے بعد 14 میٹر اونچی سونامی کی لہریں اٹھنے سے جاپانی پلانٹ کا کولنگ سسٹم فیل ہو گیا تھا۔

اس حادثے کے وجہ سے ٹوکیو سے 220 کلومیٹر شمال مشرق میں موجود اس پلانٹ کے مرکزی حصے بری طرح پگھل گئے جس کی وجہ سے ماحول میں تابکاری پھیلی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.