جاپان کے ائیر ٹریفک کنٹرولر نے بلاگ پر اوباما کا فلائٹ پلان جاری کر دیا

اخبار:
ٹوکیو: ہفتے کی پریس رپورٹس کے مطابق، جاپان میں ایک ائیر ٹریفک کنٹرولر نے امریکی صدر باراک اوباما کے خفیہ پرواز ائیر فورس ون کے ذریعے پچھلے سال ہونے والے ٹوکیو کے دورے کی تفصیلات اپنے ذاتی بلاگ پر جاری کر دیں۔

یہ واقعہ، جسے بڑے قومی اخبارات یموری اور دوسرے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے، 9/11 حملوں کی دسویں برسی کے موقع پر امریکی حکومت کی طرف سے جاری کی جانے والی عالمی سفری تنبیہ کے دوران منظر عام پر آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 50 سال کی عمر کے اس کنٹرولر نے مقررہ راستوں، نکلنے کے اوقات اور پرواز کی بلندی کی تفصیلات والے یہ فلائٹ پلان ٹوکیو ہانیدا ائیرپورٹ پر کام کرتے ہوئے اپنے کمپیوٹر کی اسکرین شاٹس سے حاصل کیے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ معلومات پچھلے نومبر میں ہونے والی پیسیفک اکنامک تعاون فورم کے اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والی اوباما کی سیئول سے ٹوکیو پرواز سے پہلے لیک ہوئیں یا بعد میں۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا کو اس ماہ کے آخر میں نیویارک میں منعقد ہونے والے اپنے پہلے سمٹ میں اس لیک پر “صدر اوباما سے معذرت کرنا پڑے گی”، یموری نے ایک بےنام سینئیر حکومتی اہلکار کا حوالہ نقل کیا۔

اطلاعات کے مطابق کنٹرولر نے امریکی جاسوس جیٹ گلوبل ہاک کا ڈیٹا بھی منکشف کردیا، جو 11 مارچ کے سونامی سے شروع ہونے والے جاپانی ایٹمی بحران کے بعد کئی بار فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے اوپر اڑایا گیا ہے۔

کنٹرولر نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ وہ “اپنے دوستوں کو دکھانا چاہتا تھا” کہ اس نے کیا حاصل کیا ہے، یموری اور سانکےئی شمبن اخباروں نے کہا۔

جاپان کے ائیر ٹریفک حکام نے اتوار کو اس لیک کا اعتراف کیا جب ایک گمنام فون کال نے “معلومات کی نامناسب اشاعت” کے بارے میں ہوشیار کیا، جی جی پریس نے کہا۔

حکومتی اہلکار فوری طور پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.