سیون الیون سٹورز پر ہنگامی صورت حال کے لیے فون کی تنصیب

اخبار:

ٹوکیو: سیون الیون جاپان کمپنی اپنے ٹوکیو کے اسٹوروں میں ہنگامی صورت حال میں استعمال کے لیے فون نصب کر رہی ہے۔ باسہولت اسٹور کے آپریٹر این ٹی ٹی ایس نے چیودا وارڈ میں 7 ستمبر سے اسٹوروں میں فون رکھنا شروع کر دئیے ہیں۔ سال کے آخر تک ٹوکیو کے 23 وارڈوں کے 1200 اسٹوروں میں فون نصب کرنے کا منصوبہ ہے۔

یہ اقدام 11 مارچ کی آفت کے بعد پیغام رسانی کے نظام میں ہونے والی بڑی رکاوٹ کے بعد اٹھایا گیا ہے، جب موبائل فون نیٹ ورکس دسیوں لاکھ لوگوں کے بیک وقت کال کرنے کے اقدام کی وجہ سے بیٹھ گئے تھے۔

سیون الیون نے ایک بیان میں کہا کہ فون کسی بڑی آفت کے سلسلے میں ہی استعمال کیے جائیں گے جیسا کہ زلزلہ، ٹائیفون یا کوئی بلیک آؤٹ ہونے کی صورت میں۔ فون استعمال کرنے کا کوئی خرچ نہیں ہو گا، اور ان کی تار اتنی لمبی ہوگی کہ لوگوں کی زیادہ لمبی قطار ہونے کی صورت میں اسٹور کے باہر بھی استعمال کیے جا سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.