اخبار:
اوساکا: اوسکا میونسپل ٹرانسپورٹیشن بیورو نے اس ہفتے انکشاف کیا ہے کہ اس کے دو سب وے ٹرین ڈرائیوروں کے غیر قانونی ادویہ کے لیے ٹیسٹ مثبت نکلے ہیں۔ اگست میں اوساکا شہر کے ایک بس ڈرائیور کو غیر قانونی ادویہ کا ٹیسٹ مثبت آنے پر زیر حراست لیے جانے کا معاملہ سامنے آنے پر بیورو نے اپنے تمام عملے کی جانچ کی تھی۔
جی جی پریس کی رپورٹ کی مطابق 38 اور 40 سالہ ان آدمیوں کے ٹیسٹ مختلف ادویہ کے لیے مثبت آئے ہیں۔ دونوں آدمی منشیات لینے سے انکار کرتے ہیں، اور ایسی کوئی بھی حرکت یاد نہ ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔
اوساکا ٹرانسپورٹیشن بیورو نے اپنی دریافت کے نتائج سے پولیس کو آگاہ کیا، جنہوں نے ان آدمیوں سے ناکاموزو میں ان کے کام کی جگہ پر ملاقات کی، اور ان کا دوسری بار منشیات کے لیے ٹیسٹ لیا۔ دونوں آدمیوں کے ٹیسٹ منفی نکلے۔ بیورو نے کہا کہ وہ ابتدائی نتائج کو سنجیدگی سے لینے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے اور ان ڈرائیوروں کو ڈیوٹی سے ہٹا کر مناسب سزا دینے کا سوچ رہا ہے۔