اخبار:
فارورڈنگ اور شپنگ میں عالمی نمبر ایک مائی یوایس ڈاٹ کام نے جاپانی صارفین میں امریکی مصنوعات کی خواہش میں زبردست اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔ پچھلا ہفتہ ڈالر کے لیے ین کے مقابلے میں ریکارڈ مندی کا شکار رہا، جو حالیہ خریداری کے پاگل پن کی اغلب وجہ بھی ہے۔
مائی یو ایس ڈاٹ کام کے مطابق اس نے جاپان میں رہنے والے صارفین کے لیے شپنگ کے حجم میں اب تک 450 فیصد اضافہ دیکھا ہے۔ شپنگ کی جانے والی چیزوں میں گیمنگ سے لے کر الیکٹرونکس اور گھریلو استعمال کی چیزیں شامل ہیں، جیسے ویکیوم اور قیمتی زیب تن کی اشیا اور زیور کے برانڈ جیسے کوچ اور ٹیفنی۔
“مائی یو ایس ڈاٹ کام کے شائقین کی جاپان میں ہمیشہ سے خاصی تعداد رہی ہے۔ تاہم امریکہ سے خریداری اور شپنگ میں آنے والی حالیہ تیزی کو باآسانی ین کی مضبوطی اور ڈالر کی کم قدری سے منسوب کیا جا سکتا ہے،” مائی یو ایس ڈاٹ کام کے بانی اور سی ای او ایرک بئیرڈ کہتے ہیں۔ “مضبوط ین کی وجہ سے بہت سے جاپانی رہائشی مقامی اشیا کو زیادہ مہنگی پا کر امریکی ریٹیلرز کی طرف رخ کر رہے ہیں۔ ہمارے بہت سے عالمی گاہک دوستوں یا رشتے داروں کے حوالے سے آتے ہیں، چناچہ جب کسی ملک سے ٹریفک میں اضافہ ہوتا ہے تو ہمارے لیے یہ کئی گنا ہو جاتا ہے”۔
مائی یو ایس ڈاٹ کام کا کہنا ہے کہ وہ ایسی ہی تیزی سوئس مارکیٹ سے بھی دیکھ رہی ہے۔ وہ بھی آسمان کو چھوتی کرنسی کی قدر کا سامنا کر رہے ہیں۔ دونوں قومیں اپنے ہاتھ آنے والی زیادہ قوت خرید کا بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ شرح مبادلہ کے ریٹ اتنے موافق ہوگئے ہیں کہ بیرونی صارفین اپنی عمومی تعیشاتی اور الیکٹرونک خریداری سے آگے بڑھ کر روزمرہ گھریلو استعمال کی اشیا بھی باہر سے خریدنے لگے ہیں۔