جاپان آن ائیر سافٹویر اپڈیٹ کی فراہمی میں موبائل انڈسٹری میں پہلے نمبر پر

اخبار:

ریڈ بینڈ سافٹویر، جو مشہور زمانہ موبائل سافٹویر مینجمنٹ (ایم ایس ایم) کے ساتھ ایک بلین سے زیادہ ریڈ بینڈ والے آلات کے ساتھ مارکیٹ لیڈر ہے، نے  “جاپان میں فرم وئیر اوور دی ائیر” کے نام سے ایک نئی کیس اسٹڈی جاری کی ہے جو یہ بتاتی ہے کہ جاپان کے موبائل آپریٹر آن ائیر اپڈیٹ کے ذریعے جاپانی صارفین کو نئے فیچر اور کارکردگی میں بہتری فراہم کرنے کے سلسلے پوری موبائل انڈسٹری میں پہلے نمبر پر ہیں۔

جاپان پوری دنیا میں موجود ایڈوانسڈ وائرلیس مارکیٹوں میں سے ایک ہے۔ جدت اور معیار کے لیے مشہور جاپانی موبائل آپریٹر 2000 کے وسط میں آن ائیر اپڈیٹ کا طریقہ اختیار کرنے والے پہلے لوگ تھے، اور آج اس کے ذریعے موبائل صارفین کو سافٹویر کے نئے ورژن اور کارکردگی میں اضافے کی اپڈیٹ مہیا کرکے پوری انڈسٹری میں صف اول میں شمار ہوتے ہیں۔ آن ائیر اپڈیٹ جاپانی ہینڈ سیٹوں کا ایک معیاری فیچر ہے، جہاں 97 فیصد سیٹ اس ٹیکنالوجی سے لیس ہوتے ہیں اور یہ دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ تعداد ہے۔

جاپان کے نیٹ ورک آپریٹر اپنے برانڈ موبائل سیٹ پر نقش کر دیتے ہیں، جس سے آپریٹر کی شہرت ڈیوائس کی کارکردگی اور معیار کے ساتھ منسلک ہو جاتی ہے۔ آپریٹرز ہینڈ سیٹ ساز اداروں سے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں تاکہ آن ائیر اپڈیٹ کی ٹیکنالوجی کو موبائل فونوں اور دوسرے منسلک آلات میں شامل کرکے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ ان کا انتظام و انصرام اور اپڈیٹ یکساں، سبک رفتاری اور محفوظ انداز سے آن ائیر انجام پا سکے گی۔ ریڈ بینڈ کا اندازہ ہے کہ 2010 کے دوران فرم وئیر کی اپڈیٹس 50 ملین سے تجاوز کر گئیں، اور موبائل آلات کے مزید نفیس ہونے اور ان کے سافٹویر مزید پیچیدہ ہوتے جانے کی وجہ سے ان میں قابل ذکر بڑھوتری کی توقع ہے۔

اس کیس اسٹڈی، جس کی تحقیق و اشاعت ریڈ بینڈ سافٹویر نے کی ہے، کے مطابق جاپان کے موبائل آپریٹر آن ائیر اپڈیٹ کی ٹیکنالوجی کے متعلق سنجیدہ ہیں چونکہ یہ صارفین کی دیکھ بھال کے اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ سبسکرائبر کی تسکین میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کا ایک کلیدی فائدہ نئے فون ماڈل مقررہ تاریخ پر جاری کرنا اور پھر بعد میں ضرورت پڑنے پر فون کو تازہ ترین سافٹویر اور اطلاقیوں سے اپڈیٹ کرنے کی صلاحیت ہے۔ بہت سے آلات اپنی پہلی آن ائیر اپڈیٹ اجرا کے پہلے چند ہفتوں میں ہی وصول کر لیتے ہیں، جو صارفین کا اعتماد بحال رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.