نودا کا کہنا ہے کہ جاپان ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چالو کرے گا، لیکن توانائی کی پالیسی پر نظرثانی کرے گا

اخبار:

ٹوکیو: وزیر اعظم نودا نے منگل کو  وعدہ کیا کہ بجلی گھر ایٹمی بحران کے بعد طے کی جانے والے حفاظتی معیارات کو مدنظر رکھ کر دوبارہ چالو کیے جائیں گے، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ قوم کو طویل مدتی تناظر میں ایٹمی توانائی پر انحصار کم کرنا چاہیے۔

دو ہفتے پہلے اقتدار سنبھالنے کے بعد پارلیمان سے اپنے پہلے پالیسی خطاب میں نودا نے یہ بھی کہا کہ وہ سونامی سے تباہ شدہ شمال مشرقی ساحلوں کی بحالی پر مزید زور دیں گے، اور انہوں نے اپنے ہم وطنوں سے کہا کہ وہ “اس عظیم آفت کی مایوسی میں بھی جاپانیوں کی طرف سے دکھائی جانے والی خودداری” کو نہ بھولیں۔

نودا کے پیش رو ناؤتو کان کو 11 مارچ کے زلزلے، سونامی اور چرنوبل کے بعد کے اس بدترین ایٹمی بحران سے ٹھیک طرح سے نمٹ نہ سکنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس بحران میں سونامی سے بیک اپ جنریٹر تباہ ہونے کی وجہ سے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی کمپلیکس کے تین ری ایکٹر پگھل گئے تھے۔

اس ہنگامی حالت سے سبق سیکھ کر حکومت نے تمام ایٹمی ری ایکٹروں کی حفاظتی جانچ کا حکم دیا تھا۔ جاپان کے 54 ری ایکٹروں میں سے 30 سے زیادہ پوری گرمیاں بند رہے ہیں، جن کی وجہ سے سخت گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی رہی ہے۔

نودا نے منگل کو کہا کہ”ہم ایٹمی بجلی گھروں کو دوبارہ چلا کر آگے بڑھیں گے، جن کی حفاظت کی مکمل طور پر جانچ کرکے تصدیق کی گئی ہے، اور اس کے لیے یہ شرط بھی ہوگی کہ مقامی آبادیوں کے ساتھ اعتماد کا رشتہ قائم کیا گیا ہے یا نہیں”۔

نودا نے کہا کہ وہ بچوں اور حاملہ خواتین کی بیماری پر عوامی خدشات دور کرنے کے لیے لڑیں گے، خوراک کی حفاظت یقینی بنانے، اور کسانوں اور دوسرے لوگ جو تابکاری کے بڑے اخراج سے متاثر ہوئے کو زرتلافی مہیا کرنے کے لیے کام کریں گے۔

انہوں نے ملک کی توانائی کی پالیسی کا بھی احتیاط سے دوبارہ جائزہ لینے کا وعدہ کیا، تاکہ نئی ٹیکنالوجی اور مستحکم توانائی کے ذرائع تلاش کیے جا سکیں۔

“طویل اور وسط مدتی طور پر ہمیں اپنی سمت کو ایٹمی توانائی پر انحصار زیادہ سے زیادہ کم کرنے پر مرکوز کرنا چاہیے”، انہوں نے مزید تفصیلات میں جائے بغیر کہا۔

نودا، جو جاپان کے سیلز ٹیکس بڑھانے کے حامی کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے ٹیکس کے بارے میں پروگرام کو اپنی تقریری میں شامل نہیں کیا، تاہم انہوں نے کہا بحالی کی لاگت کا بوجھ آنے والی نسلوں کے لیے نہیں چھوڑا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت اور یک وقتی ٹیکسیشن کے نظاموں کا مطالعہ کرکے مختلف تجاویر کو زیر غور لایا جائے گا۔ جاپان کا سیلز ٹیکس 5 فیصد پر ہی کھڑا ہے۔

نودا نے گھروں کی تعمیر، ملبے کی صفائی اور شمال مشرقی جاپان کے آفت زدگان کی مدد کرنے کا وعدہ کیا، جہاں پوری ساحلی پٹی بہہ گئی اور اب وہاں گارا اور اینٹ پتھر ملبہ رہ گیا ہے۔

انہوں نے ان لوگوں کے لیے دکھ کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے خاندان اور گھر سونامی اور زلزلے میں گنوا دئیے، اور وہ جنہیں ایٹمی بحران کی وجہ سے گھر چھوڑنا پڑے۔ انہوں نے قوم کو ان لوگوں کی بھی یاد دلائی جو ایٹمی بجلی گھر کو قابو میں لانے کے لیے جنگ کر رہے تھے اور آفت زدگان کی مدد کر رہے تھے۔

“یہاں کچھ اور بھی ہے جو ہمیں کبھی نہیں بھولنا چاہیے۔ وہ آفت زدگان، خصوصاً فوکوشیما کے لوگوں، کی وطن کے لیے محبت ہے جو وہ اپنے دلوں میں رکھتے ہیں،” نودا نے کہا۔

60% ریٹنگ کے ساتھ نودا کا نسبتاً کامیاب آغاز پچھلے ہفتے اس وقت لڑکھڑا گیا جب انہیں اپنے وزیر تجارت، یوشیو ہاچیرو، کو ایک بےتکی حرکت پر تبدیل کرنا پڑا۔

ہاچیرو فوکوشیما کے آس پاس کے علاقے کو “موت کا قصبہ” کہہ کر عوامی غضب کا نشانہ بنے اور عہدے پر صرف آٹھ دن نکال سکے۔ سابقہ چیف کیبنٹ سیکرٹری یوکیو ایدنو کو پیر والے دن ان کی جگہ لگایا گیا تھا۔

1 comment for “نودا کا کہنا ہے کہ جاپان ایٹمی ری ایکٹر دوبارہ چالو کرے گا، لیکن توانائی کی پالیسی پر نظرثانی کرے گا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.