اخبار:
ٹوکیو: ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے پیر کو کہا کہ اس نے فوکوشیما کے رہائشیوں کو فارم بھیجنا شروع کردئیے ہیں تاکہ وہ تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے اطراف سے نقل مکانی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے کلیم جمع کروا سکیں۔ ٹیپکو نے کہا کہ وہ پہلی ادائیگیاں اکتوبر سے کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ٹیپکو کے اہلکاروں نے ٹوکیو میں ایک نیوز کانفرس میں بتایا کہ زرتلافی کے کلیم کے پہلے مرحلے کا مقصد 11 مارچ سے 31 اگست تک کے نقصانات کا احاطہ کرنا ہے۔ کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا کہ مزید کلیم سہ ماہی بنیادوں پر وصول کیے جائیں گے اور یہ کہ پہلے مرحلے کے زرتلافی میں جائیداد کے نقصانات کا احاطہ نہیں کیا جائے گا۔
حکومت کے مطابق فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر، جو 11 مارچ سے تابکاری خارج کر رہا ہے، کے اطراف میں 20 کلومیٹر کے علاقے سے اسی ہزار لوگوں کا انخلا کروایا گیا تھا۔
نقل مقانی پر مجبور ہونے والوں اور ذہنی پریشانی سہنے والوں کے لیے زرتلافی ٹرانسپورٹ کے خرچ (5000 ین فی کس) اور لوڈنگ کے اخراجات (8000 ین ایک رات کا خرچ) کا احاطہ کرے گا۔ پیسوں کے نقصان پر اضافی رقوم فرداً فرداً کیسوں پر دی جائیں گی، ٹیپکو نے مزید کہا کہ یہ رقوم اگست کے شروع میں حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی ہدایات کے مطابق ہوں گی۔
زرتلافی کی منصوبہ بندی کے تحت حکومت ابتدائی طور پر حکومتی بانڈز کی صورت میں 2 ٹریلین ین مہیا کرے گی تاکہ ٹیپکو کی مدد کی جا سکے۔
اگست کے آغاز میں دائت نے جاپان کے ایک حکومتی ادارے کے قیام کے لیے قانون پاس کیا تھا جو بحران کا زرتلافی ادا کرنے کے لیے ٹیپکو کی مدد کرے گا، جس کی مالیت کا اندازہ اربوں ین میں ہے۔ پناہ گزینوں اور دوسرے متاثرین کی تلافی کے سلسلے میں حکومت نے ٹیپکو کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے، جس کے لیے قانون میں یہ لکھا گیا ہے کہ حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے چونکہ اس نے عشروں تک جوہری توانائی کو فروغ دیا۔