اخبار:
ٹوکیو: منگل کی صبح ناہا میں ایک ائیر ٹریفک کنٹرولر ڈیوٹی کے دوران سوگیا، جس کی وجہ سے ایک جہاز اتر نہ سکا چونکہ وہ اس کے ساتھ ریڈیو پر رابطہ کرنے کی کوششوں میں ناکام رہا تھا۔
جی جی پریس کے مطابق 50 کی عمر کے اس آدمی نے باس کو بتایا کہ اس نے ناہا ائیرپورٹ، اوکی ناوا پر اپنی رات کی شفٹ میں سوا تین بجے صبح کے قریب “بھاری” محسوس ہونے پر ذرا سر ٹکایا تھا۔
آل نپن ائیرویز کا مال بردار جہاز بنکاک سے آ رہا تھا اور اترنے کی اجازت کا متلاشی تھا لیکن متعدد کوششوں کے باوجود اجازت حاصل نہ کر سکا، اور 12 منٹ تک رابطہ منقطع رہا۔
جی جی پریس کے مطابق وزارت کے ایک سینئیر اہلکار اور ائیر ٹریفک کنٹرول کے انچارج ماسانوری سوزوکی نے معذرت کی اور کہا کہ مستقبل میں ایسے مسائل کی روک تھام کے لیے تفصیلی طور پر تفتیش کی جائے گی۔
اگرچہ امریکہ میں حال ہی میں کئی ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو دوران ڈیوٹی سونے پر ملازمتوں سے نکال دیا گیا تھا، لیکن اندرونی ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ جاپان میں ایسا کوئی واقعہ خال خال ہی ہوا تھا۔