آدمی الگ ہوئی بیوی کا گھر جلانے پر زیر حراست؛ سسر ساس آگ سے ہلاک

اخبار:

کاناگاوا: پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ ایک آدمی کو آتش زنی اور قتل کے الزام میں زیرحراست لیا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر ایک مکان جہاں اس کی الگ ہوئی بیوی رہ رہی تھی، کو آگ لگا دی تھی، جس سے اس کے دونوں والدین ہلاک ہو گئے۔ تفتیشی افسروں کے مطابق کازیتاکا مائیدا نامی اس ملزم نے الزامات سے انکار کیا ہے۔

ٹی بی ایس کے مطابق یہ الزام آتوسگی میں 4 مارچ کو رات 2 بجے ہونے والے ایک واقعے سے متعلق ہے۔ مائیدا کی الگ ہوئی بیوی، 40 سالہ ماکی اپنے والدین کے ساتھ لکڑی کے دو منزلہ گھر میں رہ رہی تھی۔ مائیدا پر پہلی منزل کو آگ لگانے کا الزام ہے، جس کے بعد سارا ڈھانچہ تباہ ہو گیا تھا۔ ماکی کا 70 سالہ باپ اور 64 سالہ ماں شعلوں میں جل کر ہلاک ہو گئے تھے۔

ٹی بی ایس نے کہا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مائیدا اپنی بیوی، دو بچوں اور اپنی بیوی کے والدین کے ساتھ 2004 سے 2008 تک اکٹھا رہا، جس کے بعد وہ ساس سسر کے ساتھ ان بن کی وجہ سے نقل مکانی کر گیا۔ آگ لگنے کے موقع پر اس جوڑے کے دونوں بیٹے ملزم کے ساتھ رہ رہے تھے۔

مکان اور اس کے سامان کی انشورنس مائیدا اور اس کی بیوی کے والدین نے مل کر کروائی تھی۔ اس کے نتیجے میں خیال کیا جاتا ہے کہ مائیدا نے آگ لگنے کے بعد 3 کروڑ ین کی انشورنس وصول کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.