جنوبی کوریا کے لی، نودا سے 21 ستمبر کو نیویارک میں ملیں گے

اخبار: ٹوکیو: یونہاپ نیوز ایجنسی نے جمعے کو بتایا کہ وزیر اعظم یوشیکو نودا اور جنوبی کوریائی صدر لی منگ بیک اگلے بدھ کو نیویارک میں ایک ملاقات کریں گیں جہاں دونوں رہنما اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سیشن میں شرکت کر رہے ہونگے۔ یونہاپ کے مطابق جنوبی کوریائی حکومت کے ذرائع نے کہا ہے کہ لی، نودا کے ساتھ دوطرفہ اہمیت کے معاملات جیسے آزاد تجارت، ڈوکدا علاقائی تنازع (جیسے جاپان میں تاکےشیما کہا جاتا ہے)، دوسری جنگ عظیم میں جنوبی کوریا کے جنسی غلاموں پر بات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ نودا نے پہلے ہی لی کو جاپان کے سرکاری دورے کی دعوت دے رکھی ہے، جو خزاں کے آخر میں متوقع ہے۔ بدھ کو ہی نودا کی امریکی صدر باراک اوباما سے بھی ملاقات طے ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.