اخبار:
ٹوکیو: ایک 10 سالہ لڑکا جمعے کو موت سے اس وقت بال بال بچا جب وہ ٹوکیو کی سیتاگیا کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کی آٹھویں منزل سے گر گیا تھا۔
فوجی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ 4 بجے شام کے قریب رونما ہوا جب لڑکا ایک 14 منزلہ اپارٹمنٹ بلڈنگ پر اپنے آٹھ دوستوں کے ساتھ کھیل رہا تھا۔ ایک ہمسائے نے پولیس کو بتایا کہ لڑکا آٹھویں منزل سے لٹک رہا تھا کہ وہ گر گیا۔
فوجی ٹی وی کے مطابق لڑکا اپارٹمنٹ بلاک کے داخلی دروازے تک آٹھ منزلیں نیچے گرا، جہاں سامنے کے دروازے پر واقع ایلومینیم پورٹیکو کی وجہ سے اس کا گرنا رک گیا اور جان بچ گئی۔ اہلکاروں کے مطابق اس لڑکے کا ہسپتال میں علاج جاری ہے لیکن اسے کوئی سخت چوٹ نہیں آئی۔