اخبار:
ٹوکیو: ڈی پی جے کے پالیسی چیف سیجی مائی ہارا نے اتوار کو اپوزیشن پارٹیوں پر زور دیا کہ وہ میز پر آئیں اور بحالی کی کوششوں کے لیے فنڈز مہیا کرنے والے تیسرے ضمنی بجٹ کے لیے مذاکرات شروع کریں۔
این ایچ کے کی اطلاع کے مطابق، مائی ہارا نے یہ باتیں میاگی صوبے میں سیندائی کا دورہ کرتے ہوئے کہیں۔ میاگی کے گورنر یوشی ہیرو مورائی سے ملاقات کے دوران مائی ہارا نے کہا کہ وہ تجویز دیں گے کہ تباہ شدہ علاقوں کو بجٹ میں سے رقوم دی جائیں جنہیں وہ مرکزی حکومت کی مرضی کی بجائے اپنی مرضی سے خرچ کر سکیں۔
این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے فوکوشیما شہر میں موجود عارضی رہائشگاہوں میں رہنے والے بےگھروں سے ملاقات کی اور ان سے وعدہ کیا کہ ضمنی بجٹ کا ایک حصہ ان کی گھروں کو واپسی ممکن بنانے کے لیے تابکاری ختم کرنے کے کام پر خرچ کیا جائے گا۔
جمعے کو ایوان نمائندگان نے دائت کا سیشن جمعے کی بجائے 30 ستمبر تک بڑھانے کے حق میں ووٹ دیا تھا چونکہ لبرل ڈیموکریٹک اور نیو کومیتو نے کہا کہ بجٹ کے بلوں پر مناسب انداز میں مباحثہ ممکن نہیں ہو سکے گا۔
مائی ہارا نے کہا کہ ڈی پی جے اور اپوزیشن جماعتوں کو جلد از جلد اختلافات ایک طرف رکھ دینے چاہئیں تاکہ بجٹ پاس کیا جا سکے۔