جاپان جنوبی سوڈان مین 300 فوجی انجینئر بھیجے گا

اخبار:
ٹوکیو: اتوار کی ایک رپورٹ کے مطابق، جاپان 300 جوانوں پر مشتمل فوجی انجینئروں کی ایک ٹیم کو اقوام متحدہ کے مشن کا حصہ بنا کر جنوبی سوڈان بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ اس افریقی ملک کو شدت سے درکار انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مدد فراہم کی جا سکے۔

یموری شمبن نے نامعلوم حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ حکومت اس ماہ میں ہی حقائق اکٹھے کرنے کے لیے ایک ابتدائی ٹیم جنوبی سوڈان بھیجنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

وزیر اعظم یوشیکو نودا نے عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے غیرملکی دورے پر اس ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔

روزنامے کے مطابق، نودا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے دوران اس بات کا اعلان کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

روزنامے کے مطابق، جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے انجینئرنگ یونٹ سے 300 اہلکاروں کی ٹیم جنوبی سوڈان بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ سڑکیں، پل اور دوسرا انفراسٹرکچر تعمیر کیا جا سکے۔

جاپان کے اپنے پچھلے ماہ کے دورے کے دوران بان نے مشن کے لیے جاپانی مدد کی درخواست کی تھی۔

جنوبی سوڈان نے افریقہ کی سب سے بڑی قوم سوڈان، سے 9 جولائی کو آزادی کا اعلان کیا اور دنیا کا سب سے نیا ملک بنا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.