اخبار:
فوکوکا: جامعہ کیوشو اور پیکو چیلا انکارپوریشن نے جاپان کے سب سے بڑے زیر زمین شاپنگ آرکیڈز میں سے ایک، تینجن چیکاگی میں کامیابی سے وائرلیس ایکسس پوائنٹس نصب کر دئیے ہیں۔
تینجن چیکاگائی 1.2 کلومیٹر لمبا زیر زمین شاپنگ آرکیڈ ہے جس میں 150 دوکانیں ہیں۔ یکم ستمبر کو اس کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر، اس کے روزانہ کے چالیس ہزار زائرین اب ملک کے سب سے بڑے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ پر مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
جامعہ کی وائرلیس بیک ہال ٹیکنالوجی کی ایجاد سے پہلے، بڑی اندرونی جگہوں پر ایک سے زیادہ نیٹ ورک ایکسس پوائنٹ نصب کرنا بہت زیادہ منصوبہ بندی، محنت اور تار کا متقاضی تھا۔ تاہم نئی ٹیکنالوجی کو تار کی بہت تھوڑی مقدار چاہیے جس نے نصب کرنے کی لاگت کو 86 فیصد تک کم کر دیا ہے۔
جامعہ کی اس انقلابی وائرلیس بیک ہال ٹیکنالوجی سے لیس آلات نے بڑے پیمانے کے وائی فائی نیٹ ورکس کی تنصیب کی لاگت انتہائی کم کر دی ہے، جس سے تھری جی ڈیٹا آف لوڈنگ کے لیے ہاٹ اسپاٹس کی تشکیل اور پھیلاؤ کی راہ میں حائل رکاوٹ دور ہو گئی ہے۔
مزید برآں، یہ منفرد ایکسس پوائنٹ آلات مقام سے مخصوص موبائل مواد (جیسے معلومات) کی منتقلی بھی ممکن بناتے ہیں؛ جو زائرین کے لیے مستقبل کی ٹیکنالوجی ہے، اور آرکیڈ کے دوکانداروں اور مواد تخلیق کرنے والوں (گیم بنانے والے وغیرہ) کے لیے مسلسل آمدنی کا ذریعہ بھی ہے۔