فنگرپرنٹ مشین کو دھوکه دینے والی عورت امریکیوں کے کہنے پرکوریا میں گرفتار

فنگرپرنٹ مشین کو دھوکه دینے والی عورت امریکیوں کے کہنے پرکوریا میں گرفتار
جاپان ایمگریشن کے فنگر پرنٹ کنٹرول سسٹم کو انگلیوں پر خاص ٹیپ لگا کردھوکه دینے والی عورت کو کوریا کے حکام نے جعلی پاسپورٹ بنوانے کے الزام میں کرفتار کر لیا ہے ـ
پچھلے سال اپریل میں جاپان کے آو موری ائر پورٹ پر کنٹرول سسٹم کو کامیاب دھوکه دینے والی عورت اسی سال اگست میں ناگانو میں پکڑی گئی تھی
کوریا واپس پہنچنے کے بعد اس کا ایک انٹرویو جاپان کی بہت زیادھ پڑھی جانے والی اخبار یومی اوری میں آیا تھا
یونائیٹد اسٹیٹ اف امریکه بھی فنگر پرنٹ کنٹرول کا سسٹم استعمال کرتا ہے
هوم لینڈ سیکورٹی کے نام پر چلایاجانے والا یه سسٹم امریکه میں ٢٠٠١ کے عماتوں کی تباهی والے واقعے کے بعد بنایا گیا هے
امریکه حکام بھی اس بات کو جاننے میں دلچسپی رکھتے هیں که اس عورت نے سسٹم کو دھوکه کیسے دیا؟
اس لیے امریکه حکام نے کوریائی حکام کو اس عورت سے ملنے والی معلومات کی فراهمی کا مطالبه کیا هے ـ
هوم لینڈ سیکورٹی والے خود بھی اس عورت سے تفشیش کریں گے ـ
امریکه حکام کا خیال ہے که هوسکتا ہے که ان کے علم میں ناں آیا هو مگر اسی طریقے سے لوگ امریکه میں بھی داخل هوئے هوں ـ
٥٥ساله کورین عورت نے ایجنٹ کا نام مسٹر لی بتایا هے
یاد رهے کوریوا میں هر پانچویں بندے کا نام لی ہے
پولیس نے اس عورت کو پولیس ریکارڈ میں موجود مجرموں کی تصاویر دیکھائی هیں جن میں سے اس نے ایک تصویر کو مسٹر لی جیسا بندھ کے طور پر پہچان لیا هے ـ