نیپون سٹیل کارپوریشن اپنی آؤٹ پٹ ٥٠٠٠٠٠٠ٹن کم کردے گی ـ
نیپون سٹیل کارپریشن اپنے حالیه مالی سال میں اپنی اؤٹ پٹ ٥ ملین ٹن یعنی اپنی اؤٹ پٹ کا ١٥ فیصد کم رکدے گی ـ
اس فرم کی پچھلی چالیس سال کی تاریخ میں یه سب سے بڑی کمی هو گی جو اس فرم نے اپنی مصنوعات میں کی هو گی ـ
اویتا کین کے اویتا ورک پلانٹ میں یه عارضی کمی فروری سے شروع هو گی
کمپنی نے ایک اور فرنس کو بھی بند کرنے کا بھی خیال هے جو که کا؛یتسو ورک کے نام سے چیبا کین میں واقع هے ـ
آٹو موبایل میکروں اور دوسری صعنتوں میں لوھے کی مانگ میں کمی هوئی هے
اس لیے فونڈری کی صعنت بھی بحران کا شکار ہے ـ
جاپان کی دوسری بڑی سٹیل کمپنی جے ایف ای پہلے هی ٤٠٠٠٠٠٠ٹن کی کمی کرچکی هے
اس سال مارچ تک حالیه مالی سال میں جاپان میں سٹیل کی اؤٹ پٹ میں اس کمی سے جاپان کی سٹیل اؤٹ پٹ کمی ١٠٠٠٠٠٠٠ٹن هو جائے گی ـ