ٹوکیو: جاپانی حکمران جماعت کے بادشاہ گر اوزاوا کے تین سابقہ معاونین کو پیر کے دن سیاسی چندے کے ایک اسکینڈل میں سزا سنائی گئی، جس سے پہلے ہی پریشان حکمران جماعت میں، اس کا کیس شروع ہونے سے پہلے ہی اوزاوا کے رتبے پر مزید ضرب پڑی ہے۔
اچیرو اوزاوا نے 2009 میں ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کو طاقت میں لانے کے لیے ڈرامہ ترتیب دیا، لیکن اسے اس سال سیاسی چندے میں بدعنوانیوں کا ملزم ٹھہرایا گیا کہ اس نے مبینہ طور پر اپنے معاونین کے غلط حساب کتاب سے چشم پوشی کی تھی۔
ٹوکیو ڈسٹرک کورٹ نے سابقہ معاونین کو تعمیراتی کمپنی سے 100 ملین ین کا غیر قانونی چندہ لینے اور 2004 کے زمین کے ایک سودے میں اوزاوا کی طرف سے فنڈنگ باڈی کو 400 ملین ین قرض دینے کی تفصیلات مہیا نہ کر سکنے پر ایک سے تین سال کی مشروط سزا سنائی ہے۔
تینوں معاونین نے کسی بھی قسم کی غلط حرکت سے انکار کیا ہے، اور اوزاوا نے بھی، جس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مقدمے، جو 6 اکتوبر سے شروع ہوگا، میں اپنی معصومیت ثابت کرنے کے لیے پراعتماد ہے۔
اپوزیشن رہنما اس فیصلے کے بعد وزیراعظم یوشیکو نودا کی تین ہفتے پرانی حکومت پر حملہ کرنے میں تیز نکلے۔
اپوزیشن لبرل ڈیموکریتک پارٹی کے قانون ساز نوبوتیرو اشی ہارا نے کہا کہ معاونین کی سزایابی ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور “ان کا باس، اچیرو اوزاوا، سیاسی طور پر اس سے زیادہ قصووار ہے”۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمران جماعت کے رہنما نودا مناسب اقدامات کریں اور اوزاوا سے استعفے کا مطالبہ کریں۔
نودا نے عدلیہ آزاد ہے کا کہہ کر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
اس اسکینڈل نے اوزاوا کے وزیراعظم بننے کی ہوس کو نقصان پہنچایا ہے، اور وہ ووٹروں میں غیرمقبول ہے جو اسے زیادہ تر پرانے مکتبہ فکر کا شخص اور اپنے مفادات کا غلام خیال کرتے ہیں۔
اس کے باوجود 69 سالہ اوزاوا اپنا اچھا خاصا اثر و رسوخ استعمال کرنا جاری رکھے ہوئے ہے اور پارٹی میں اس کے وفادار سپورٹر موجود ہیں۔ پچھلے سال اس نے اس وقت کے وزیر اعظم ناؤتو کان سے پارٹی انتخابات میں شکست کھائی تھی، لیکن کئی ماہ کے بعد اسی نے کان کو استعفی دینے پر مجبور کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
سرکاری استغاثہ کے فیصلے کے باوجود کہ مقدمے کے لیے دستیاب شواہد ناکافی ہیں، اوزاوا ایک عدالتی پینل کے سامنے پیش ہو گا جو عام شہریوں پر مشتمل ہو گا اور اس پر فرد جرم عائد کرے گا۔
پیر کے فیصلے میں معاونین کی سزائیں کئی سالوں کے لیے معطل کی گئی تھیں، جس کا مطلب ہے کہ کوئی بھی اس وقت تک جیل نہیں جائے گا جب تک اس عرصے کے دوران کسی نئے جرم کا ارتکاب نہ کرے۔
معاونین میں سے ایک، توموہیرو اشی کاوا، جو اب ایک قانون ساز ہے، نے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ وہ اس کےخلاف اپیل کرے گا۔ اس نے اپنی پارلیمانی نشست چھوڑنے سے بھی انکار کر دیا۔
“میں اپنی سیاسی سرگرمی جاری رکھوں گا اور عدالت میں بھی لڑتا رہوں گا،” اشی کاوا نے کہا، اور اضافہ کیا کہ اسے خوف ہے کہ اس سزایابی سے اوزاوا کو سیاسی طور پر نقصان ہو گا۔