ٹیوٹا سٹی: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن اپنے 2012 کے باہر پڑھنے کے پروگرام کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کی پیشکش جاپان سے منتخب شدہ ملازمت کی پیش کش رکھنے والوں کو کی جائے گی۔ ٹیوٹا نے کہا کہ اس کے نئے پروگرام کا مقصد ہے کہ گریجویٹ نوجوانوں کو ملازمت پر آنے سے قبل بیرون ملک پڑھنے کے مواقع مہیا کر کے عالمی طور پر پڑھے ہوئے کارکنوں کی کھیپ تیار کی جائے۔
ٹیوٹا کے مطابق اس پروگرام کا مقصد شرکا کو جاپان سے باہر یونیورسٹی کے طلبہ کے ساتھ ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دینے میں مدد فراہم کرنا اور عالمی برادری میں ان سے متوقع کردار کے بارے میں انہیں مزید آگاہی فراہم کرنا ہے۔
کارساز ادارے کا منصوبہ ہے کہ 2011 کی ملازمت کی پیشکشیں رکھنے والے نوجوانوں میں سے 10 کے قریب لوگوں کو یونیورسٹی آف پنسلوانیا میں عالمی طلبا کے پروگرام کے تحت اپریل سے ستمبر 2012 تک پڑھنے کے لیے بھیجا جائے۔
پروگرام کے لیے درخواستیں ملازمت کی پیشکش رکھنے والے نوجوانوں کے ایک منتخب گروہ سے اس ماہ وصول کی جائیں گی، اور اگر مطلوبہ تعداد سے زیادہ لوگوں نے درخواست دی تو انہیں ایک مختصر مضمون اور لینگوئج ٹیسٹ کی بنیاد پر جانچا جائے گا۔ پروگرام کے شرکا کی ٹیوٹا میں باضابطہ طور پر شمولیت یکم اکتوبر، 2012 سے سمجھی جائے گی، جبکہ وہ یکم دسمبر سے اپنے فرائض سنبھالیں گے۔
پروگرام کے دوران ٹیوشن اور ایک بار آنے جانے کے اخراجات ٹیوٹا برداشت کرے گا، جبکہ رہنے سہنے کے اخراجات شرکا کے ذمے ہوں گے۔