انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان
ویلفئیراسکیم نمبر۱
سولہویں (۶۱)قرعہ اندازی
انٹرنیشنل ویلفئیر کلب نے ہمیشہ کمیونٹی میں خواتین اور بچوں کی شرکت کی اہمیت کو فوقیت دی ہے
تاکہ ایک مضبوط اور مستحکم کمیونٹی کا قیام عمل میں آسکی۔
( رپورٹ تویاماکین،شاہدخان)
الحمدوللہ انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کی تقریب قرعہ اندازی ۵۱ اکتوبر کو ویلفئیر ہاوس تویاما میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا تلاوت کی سعادت ڈاکٹر حافظ ارشد محمود نے اور ھدیہ نعت سہیل عباس بھائی نے حاصل کی۔
اسکے بعد راقم نے بحثیت کلب کے نائب صدر کلب کی ویلفئیر اسکیم کی تفصیلات اور کمیو نٹی کے لیے کلب کی گزشتہ
نو سالہ کارکردگی پر بھر پور روشنی ڈالی ۔ کلب کے صدر جناب نواب علی بہلم نے آئیندہ کے پروگرام جو انٹرنیشنل ویلفئیر کلب مقامی جاپانی کمیونٹی کے ساتھ ترتیب دے رہا ہی۔اس کے بارے میں تمام ممبران کو آگا ہی کے ساتھ ساتھ تمام ممبران کو آگے بڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔ اسکے بعد قرعہ اندازی کا آغاز ہو ا قرعہ کلب کے سنئیر ممبر جناب ایاز احمد لاشاری نے قرعہ نکالا۔
قرعہ شاکی کارپوریشن کے روح رواں جناب محمد اشفاق کے نام آیا۔ جناب عمران بھائی نے اسکیم میں شامل تمام ممبران کے
رزق و اولاد میں خیرو برکت اور پاکستان میں امن وامان و خیروعافیت کے لیے دعائے خیر کی۔
تقریب کے اختیتام پر حاظرین کے لئے عشا ئیہ کا انتظام کلب کے سنئیر مشیر جنا ب امتیاز احمدکی طرف سے کیا گیاتھا۔ اس تقریب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن کے لیے علیحدہ انتیظام کیا گیا ۔
انٹرنیشنل ویلفئیر کلب نے ہمیشہ کمیونٹی میں خواتین اور بچوں کی شرکت کی اہمیت کو فوقیت دی ہے
تاکہ ایک مضبوط اور مستحکم کمیونٹی کا قیام عمل میں آئی۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔(آمین )
پاکستان زندہ باد
جاپان پائیندہ باد
[nggallery id=108]