انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما جاپان
کا
شہر کی انتیظامیہ کے ساتھ مشترکہ گشت
امیزو شہر کے مئیر جناب ناتسونو موتوشی صاحب نے خاص طور پر شرکت کی۔
تویاما کین (شاہدخان) انٹرنیشنل ویلفئیرکلب تویاما اور شہر کی انتظامیہ ،بلدیہ کے افسران،فائربریگیڈ کے عملہ، پولیس افسران اورمقامی محلہ کمیٹی کے عہدیداران نے ملکر امیزو شہر کی خو بصورتی اور شہر کو مزید محفوظ تر بنا نے کے لیے مشترکہ گشت کیا۔
جس میں ویلفئیرکلب کے ممبران نے بھرپور حصہ لیا ۔ ویلفئیر کلب گزشتہ نو سالوں سے تویاما کین کو محفوظ اور صاف رکھنے میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ ہمہ تن مصروف عمل ہی۔ انٹرنیشنل ویلفئیر کلب کے تمام ممبران کو تویاما کین میں اچھے نام سے جانا جاتا ہی۔ اس گشت میں انٹرنیشنل ویلفئیر کلب کی نمائیندگی نواب علی بہلم کی صدارت میں شاہدخان،ایاز احمد لاشاری،زاہداعوان،رانا پرویز،اشفاق احمد شاکی،عبدلکریم،بھائی مامون نے شرکت کی۔
الحمدوللہ انٹر نیشنل ویلفئیر کلب تویاما ہمیشہ جاپان میں پاکستا ن کے بہتر امیج کے لیے کوشاں ہے ۔اور ہمیں فخر ہے کہ آج تویاما میں تمام انتیظا می ادارے
انٹر نیشنل ویلفئیر کلب کو ہر پروگرام میں با قاعدہ مدعو ع کرتے ہیں۔
پاکستان زندہ باد
جاپان پائیندہ باد
[nggallery id=110]
1 comment for “شہر کی انتیظامیہ کے ساتھ مشترکہ گشت”