ناشتے کی عادت والے بچے تعلیم میں زیادھ ہشیار ـ جاپان میں سروے
اکیتھا اور فکوی کینوں کے بچے زیادھ خوش خوراک اور هشیار ـ
پرائمری اور مڈل سکولوں کے ایک سروے جس میں بچوں کی عدات کا جائزھ لیا گیا هے
جسمانی اهلیت میں جاپان کے ٹاپ ٹین یعنی اپری دس نمبری سکولوں میں فکوی اور اکیتھا کینوں کے بچے ٹاپ پر ائے هیں ـ
ان کینوں کے بچوں کی عادات میں ناشتے کی عادت پائی گئی ہے جبکه دورے علاقوں کے بچوں میں ناشتے کرنے کی عادت میں باقائدگی نهیں پائی گئی ـ
اس سے پہلے ایک اور سروے میں انہی ڈویژنوں کے بچے نصابی سرگرمیوں میں بھی اوّل پائے گئے تھے
وزارت تعلیم کا خیال ہے که ان دونوں سروے میں تعلق ہو سکتا ہے که کھانے پینے کی عادات نصابی سرگرمیوں پر بھی اثر انداز هوتی هیں ـ
اکیتھا ڈویژن کے ایجوکیشن بورڈ کے ایک ممبر نے بتایا که
هم لوگ اپنے طرز زندگی اور عادات پر بہت توجه دیتے هیں ـ