چینی اور جاپانی لیڈران نے ایک اہم اقدام پر سے پردہ اٹھایا ہے جس کا مقصد مشرق ایشیا کے معاشی دیوؤں اور کبھی کبھار کے حریفوں کے مابین مالیاتی تعلق مضبوط بنانا ہے؛ ان اقدامات سے چین کی سختی سے کنٹرول کی جانے والی کرنسی کے بیرون ملک پھیلاؤ میں مدد بھی مل سکتی ہے۔
وزیر اعظم یوشیکو نودا کے بیجنگ کے ایک دورے کے دوران، دونوں حکومتوں نے پیر کو ایک غیرمتوقع اعلان میں کہا کہ دوطرفہ تجارت میں اپنی کرنسیوں کے استعمال کو فروغ دیں گے؛ باہمی تجارت فی الحال زیادہ تر امریکی ڈالر میں ہوتی ہے۔
“چین اور جاپان کے مابین بڑھتے ہوئے معاشی اور مالیاتی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے، چین اور جاپان کے لیڈران نے دونوں ممالک کی مالیاتی منڈیوں کے مابین تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک میں مالیاتی سودوں کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا ہے،” دونوں حکومت نے ایک جیسے بیانات میں کہا۔
یوآن کے ذریعے کی جانی والی زیادہ تر تجارت ہانگ کانگ کے ذریعے کی جاتی ہے، جہاں بیجنگ نے یوآن پر مشتمل ایک منڈی بھی تشکیل دی ہے، جسے میکڈونلڈ کارپ اور دوسری غیرملکی کمپنیاں مین لینڈ میں آپریشنز کے لیے روپیہ اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
کمیونسٹ حکومت چین کے بانڈز اور دوسری مالیاتی منڈیوں کو عالمی مالیاتی بہاؤ سے الگ رکھتی ہے۔ اس وجہ سے ملک 2008 کے مالیاتی بحران کے اثرات سے محفوظ رہا تھا، تاہم اس نے چین میں منڈیوں کی بڑھوتری کو سست کر دیا ہے جنہیں چینی لیڈر معاشی ترقی کے لیے سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔
تازہ ترین وعدوں سے شاید ان اقدامات کو بھی فروغ ملے جس سے یوآن کرنسی مارکیٹوں میں آزادانہ طور پر خرید و فروخت ہو سکے گا۔
امریکہ اور دوسرے تجارتی پارٹنر شکایت کرتے ہیں کہ بیجنگ کا کرنسی کنٹرول یوآن کو سستا رکھتا ہے، جس سے چین کے برآمد کنندگان قیمتوں میں ناحق فائدہ پہنچتا ہے اور یہ غیرملکی کاروباری حریفوں کو ایک ایسے وقت نقصان پہنچا رہا ہے جب عالمی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔