حکومت کی طرف سے رات کے اندھیرے میں چوری چوری ماحولیاتی جانچ کی رپورٹ جمع کروانے پر اوکی ناوا کے لوگوں کا احتجاج

ناہا: 28 دسمبر کو طلوع آفتاب سے پہلے کی ساعتوں میں، فوتینما ائیربیس کی منتقلی کی ماحولیاتی جانچ کی رپورٹ کا ایک کے بعد ایک ڈبہ وفاقی حکومت کے اہلکاروں کے ہاتھوں صوبائی دفتر میں اتار دیا گیا۔

بعد میں اسی روز اوکی ناوا کے لوگ وفاقی حکومت اور اپنے گورنر  کی طرف سے ان دستاویزات قبول کرنے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے غصے میں بھرے صوبائی دفتر کے سامنے جمع ہوئے، جنہیں رپورٹ کی منتقلی کا یہ طریقہ مکّارانہ لگا، اور جس کی وجہ سے اڈے کی ہینوکو کی طرف منتقلی کا عمل آگے بڑھ سکتا ہے۔

اسی روز شام کو فوتینما بیس کی ہینوکو منتقلی کے مخالف آہستہ آہستہ صوبائی دفتر کے سامنے جمع ہو گئے، جہاں گورنر کا دفتر بھی واقع ہے۔ قریباً 100 لوگ وہاں جمع ہو گئے، انہوں نے دھرنا دیا اور مطالبہ کیا کہ گورنر باہر آئیں اور صوبائی شہریوں کو وضاحت دیں۔

اوکی ناوا کے گورنر ہیروکازو ناکائیما بعد میں جمع شدہ لوگوں کے سامنے نمودار ہوئے اور کہا، “اگر یہ جانچ تمام تر درکار شدہ شرائط پر پورا اترتی ہے تو ہمیں اسے قبول کرنا ہو گا، اور ماحولیاتی جانچ مطلوبہ شرائط پر پورا اترتی ہے۔” جب ان سے پوچھا گیا کہ ماحولیاتی جانچ سے متعلق معاملات کو جون تک نمٹانے کے بعد  اگر مرکزی حکومت ہینوکو سے پرے زمین کی بھرائی کی اجازت مانگتی ہے تو وہ کیا کریں گے؛ تو ناکائیما نے کہا “میرے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے کہ اس اڈے کو اوکیناوا سے باہر متنقل کیا جانا چاہیے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.