ایک حکومتی تحقیقی کونسل نے کہا ہے کہ 30 فیصد امکانات موجود ہیں کہ اگلے 30 سالوں میں 9 شدت کا زلزلہ جاپان ٹرینچ میں توہوکو ریجن اور صوبہ چیبا کے درمیانی علاقے میں آئے۔ ارتھ کوئیک ریسرچ پروموشن کے ہیڈکروارٹز نے مشرقی جاپان میں سانریکو کے ساحل اور جزیرہ نمائے بوسو میں شدت 9 کے زلزلوں کو پہلی بار مدنظر رکھتے ہوئے 24 نومبر کو زلزلیاتی امکانیت کی نظرثانی شدہ رپورٹ شائع کی۔
11 مارچ کے عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے لیے تیاری میں ناکامی کے بعد، جس کی شدت 9.0 ہی تھی، ہیڈکوارٹر نے شدت کی جانچ پڑتال اور زلزلوں کی امکانیت کے طریقوں اور ان پیشن گوئیوں کو عوام کے سامنے پیش کرنے کے طریقہ کار پر نظرثانی شروع کر دی ہے۔
ہیڈکوارٹر نے کہا کہ عظیم مشرقی جاپانی زلزلے -جس نے سانریکو کی ساحلی پٹی اور صوبہ ایباراکی میں زمین کو توڑ پھوڑ اور الٹ پلٹ ڈالا تھا- جیسے کسی اور زلزلے کے امکانات اگلے 30 سالوں میں صفر فیصد ہیں چونکہ اس آفت نے توانائی کی بڑی مقدار خارج کر دی ہے۔ تاہم ادارے نے شماریاتی حساب کتاب کے بعد بتایا ہے کہ اگلے تیس سالوں میں جاپان ٹرینچ کے علاقے میں مختلف شدت کے زلزلے آ سکتے ہیں جن میں شدت 9 کے زلزلے کا امکان تیس فیصد تک ہے؛ چونکہ اس بات کا پتا لگانا دشوار ہے کہ موجودہ زلزلے نے ساری توانائی خارج کر دی ہے یا نہیں۔
شمال مشرقی جاپانی ساحلی علاقوں کے علاوہ، زلزلیاتی تحقیق کا مرکز جنوبی ساحلی پٹی سے پرے نانکائی ٹرف اور توکائی ریجن اور شیکوکو میں بھی زلزلے کے امکانات پر نظر ثانی کر رہا ہے۔ تحقیقی باڈی شاید شدت 9 ک زلزلوں کو مدنظر رکھے۔
موجودہ پیشن گوئیاں کہتی ہیں کہ اگلے تیس سالوں میں توکائی میں زلزلہ آنے کا امکان 87 فیصد ہے۔