تاریخی کاغذات کی مرمت کی جائے گی ـ
کیوتو کو گورمنٹ تاریخی اوفیشل کاغذات کو مرمت کرے گی تاکه ان کو محفوظ کیا جاسکے ـ
٢٠٠٩ کے مالی سال سے ان کاغذات کو انٹر نیٹ پر بھی لگانے کا کام هو گا جس میں نو سال تک کا عرصه لگ سکتا ہے ـ
١٨٦٧ سے لے کر ١٩٤٧ تک کے عرصے کے ١٥٠٠٠ ڈاکومنٹس میں سے ٥٠٠ ڈاکومنٹ بری طرح خستگی کا شکار هیں ـ
بہت سے کاغذات کو دوسری جنگ عظیم کے دوران نقصان پہنچا تھا ـ
عدالتی کاروائیاں اور فیصلوں گے کاغذات کے ساتھ ساتھ ان میں وه کاغذات بھی شامل هیں جن میں روس کے شہزادے ولی عہد نکولس کو بھیجے جانے والے تحائیف کی تفصیل لکھی هے ـ
١٨٩١ میں زخمی هونے والے اس شہزادے نے کیوتو میں قیام کیا تھا ، جاپانی قوم کی طعف سے اس کو بھیجے جانے والے مٹھائیاں اور پھولوں کی لسٹ بھی شامل هے ـ
ڈاکومنٹ میں حکومتی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ مشهور خانقاهوں اور عبادت گاهوں اور شاهی خاندان کے لوگوں اور عدالتی معتبروںکے مخطوعات بھی شامل هیں ـ