ایمبیسی میں کمیونٹی میٹنگ میں پاکستانیوں کی عدم دلچسپی سو فیصد غیر حاضری

اردوورلڈنیوز۔ جاپان میں مقیم پاکستانیوں کی شکائیات دور کرنے لے لئے جاپان میں پاکستان سفارت خانہ کئی ماہ سے کمیونٹی میٹنگ کا اہتمام کر رہا ہے
سفیرِ پاکستان جاپان جناب نور محمد جادمانی کے مطابق اس کمیونٹی میٹنگ کا مقصد پاکستانی سفارت خانہ اور پاکستانی کمیونٹی میں اس خلیج کو ختم کرنا ہے جو کہ کئی غلط فہمیوں کی وجہ سے پیدا ہو گئی ہیں اور دوسرا جاپان میں مقیم پاکستانوں کی شکائیات اور مشکلات کو سنا جائے تاکہ اسے کمینونٹی کے باہمی مشوروں سے ہی دور کیا جائے ۔
شروع میں یہ کمیونٹی میٹنگ جمعہ کے روز ایک ماہ میں دو مرتبہ منعقد کی جاتی تھی لیکن بقول پاکستانی سفارت خانہ کہ ان میٹنگز میں حاضری کچھ خاص نہیں دیکھی گئی اور پھر کچھ پاکستانیوں کے مشورے سے اس میٹنگ کا دن اور ٹائم تبدیل کیا گیا اس سلسے کی پہلی میٹنگ اتور ۹۲ جنوری کو منعقد ہوئی وقت کے مطابق ۳ بجے شروع ہونے والی میٹنگ پاکستانی سفارت کار جن میں محترم جناب سفیرِ پاکستان نور محمد جادمانی صاحب بھی شامل تھے ایمبیسی کا دروازہ ہی دیکھتے رہ گئے ماشااللہ سے سو فیصد غیر حاضری تھی اور ڈیڈھ گھنٹے انتظار کے بعد سفیرِ پاکستان مایوسی کے ساتھ واپس چلے گئے اور کچھ سفارت کار جن میں ڈپٹی چیف اف مشن جناب علی اسد گیلانی اور ٹھرڈ سکریٹری جاوید بھٹی اور دلاوار صاحب ہال میں بیٹھے چائے اور پکوڑوں کے مزے لیتے رہی۔
اتور کے دن کمیونٹی میٹنگ رکھوانا کچھ احمقانہ سا لگتا ہے جب کہ دوسری طرف پاکستانی سفات خانہ کی فراغ دلی ہے کہ چھٹی والے دن بھی کمیونٹی کو سننے کے لئے اپنی چھوٹی کو قربان کر رہے ہیں ۔
جیسا کہ یہ سال پاکستان جاپان سفارتی تعلقات کی ساٹھویں سالگرہ کا سال ہے اور مارچ میں یولوگی میں ہونے والے میگا ایونٹ پاکستان بازار کا انعقاد بھی ہونا ہے جس کی وجہ سے سفارت خانہ پاکستان مختلف تقریبات کی تیاریوں میں مصروف ہے ان مصروفیات سے وقت نکال کر کمیونٹی کو دینا سفارت خانہ پاکستان جاپان کا کمینونٹی پر بہت بڑا احسان ہے لیکن پاکستان کمیونٹی کی عدم دلچسپی سفارت خانہ کومایوسی کے سوا کچھ نہیں دے رہی

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.