انور میمن اور غیرذمیدار صحافت۔ تحریر راشدصمد خان

اردو ورلڈ نیوز۔۹۲ تاریخ کو پاکستان سفارت خانہ میںمیٹیگ میں پاکستان کمیونٹی کی سوفیصد غیر حاضری پر میرا خیال ہے کہ سفارت خانہ پاکستان کوکمیونٹی سے ضرور شکائت کرنی چاہئے لیکن شاید سفات خانہ ایسا نہ کرے کیونکہ جو ان کا فرض تھا وہ انھوں نے پورا کیا اور وعدے کے مطابق آدھا اسٹاف بمیہ سفیر پاکستان عزت معاب پاکستان کمیونٹی کا انتطار کرتے رہے کوتاہی تو اس کمیونٹی سے ہوئی ہے جیسے ہمیشہ سے ہی سفارت خانہ سے شکائت رہی ہے کہ سفارت خانہ کچھ مخصوص لوگوں کے علاوہ عام پاکستانیوں کو گھاس نہیں ڈالتا اور ایسی شکائت کو دور کرنے کے لئے ہی شاید کمیونٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا ۔اب کمیونٹی کس منہ سے کہے گی کہ سفارت خانہ پاکستان پاکستانیوںکو سننے کو بھی تیار نہیں ہے ۔
رہی بات انور میمن صاحب کے بیان کی شاید اس دافعہ انھوں نے  بغیر سوچے سمجھے ہی لکھ ڈالا اگر سفارت خانہ کچھ لکھتا تو شاید وہ پریس رلیز میری ای میل سے نہیں جاتی وہ سفارت خانہ ہی اپنی ای میل سے سب کو بھیجتا اور دوسرا کہ سو فیصد غیر حاضری ہونے کے باوجود یہ سب کچھ کیسے معلوم ہوا تو یہ تو بہت آسان بات تھی سمجھنے کے لئے میں خود وہاں پرموجود تھا اس میٹنگ کو کور کرنے کے لئے صحافی کے طور پر ارو جب میں صحافی کی نظر سے دیکھوں گا تو مجھے تو سو فیصد غیر حاضری ہی نظر آئے گی  اور رہا کمیونٹی کی عدم دلچسپی کی بات تو پاکستان سفارت خانے کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے نقصان تو کمیونٹی کا ہی ہے نہ اور رہی یہ شکائت کہ سفارت خانہ پاکستان کو چاہئے کہ کمیونٹی میٹنگ کی اطلاع نیٹوں پر لگوانی چاہئے تو سفات خانہ ہر میٹنگ میں یہی کہتا آیا ہے کہ کسی بھی اطلاع کو پاکستان سفارت خانہ کے ویب پیج پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے اور راقم کو بھی کوئی خاص دعوت نہیں ملی تھی  مجھے بھی سفارت خانہ کی ویب سائٹ سے ہی دن اور ٹائم کی تبدیل کا پتہ چلا تھا اور آپ آئی ٹی سے منسلق ہونے کے باوجود ان چھوٹی سے باتوں پر دھیان نہیں دیں تو اس میں کس کا کیا قصور۔

pakistanembassyjapan.com

1 comment for “انور میمن اور غیرذمیدار صحافت۔ تحریر راشدصمد خان

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.