وزارت محنت نے ‘طاقت کے بل پر ایذارسانی’ کی تعریف جاری کر دی

ٹوکیو: وزارت صحت، محنت اور ویلفئیر نے ‘طاقت کے بل پر  ایذارسانی’ کرنے کی اصطلاح کی پہلی تعریف جاری کر دی ہے۔

وزارت کے مطابق ‘طاقت کے بل پر ایذارسانی’ (جاپانی لفظ ‘پاواہارا’) کا شکار ہونے کا دعوی کرنے والےاور اس کے خلاف کاؤنسلنگ یا مشورہ لینے والے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ وزارت کے مطابق 2010 میں شعبہ محنت کے پورے ملک میں موجود مراکز نے قریباً چالیس ہزار کالیں وصول کی تھیں۔

ایک وزارتی اہلکار کے مطابق، ‘پاواہارا’ کی تعریف متعین کرنا اس معاملے سے نمٹنے کی طرف پہلا قدم ہے۔

رپورٹ میں وزارتی پینل نے ‘طاقت کے بل پر ایذارسانی یا حراساں’ کرنا ایک ایسے برتاؤ کو قرار دیا ہے جس میں ایک سینئر شخص کام کی جگہ (دفتر وغیرہ) میں اپنی حیثیت کا ناجائز فائدہ اٹھا کر دوسرے ساتھیوں کے لیے جسمانی یا نفسیاتی تکلیف کا باعث بنتا ہے۔

اس رپورٹ میں طاقت کے بل پر ایذارسانی کے چھ مختلف طریقے بھی بیان کیے گئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.