جاپان میں بےروزگاری کی شرح 4.6 فیصد تک بڑھ گئی

حکومت نے منگل کو کہا کہ جاپان کے بےروزگاروں کی تعداد دسمبر میں پچھلے ماہ کی 4.5 فیصد کے مقابلے میں 4.6 فیصد تک بڑھ گئی۔ ماہرین معاشیات نے پیشن گوئی کی تھی کہ یہ شرح بلا تبدیلی 4.5 فیصد پر برقرار رہے گی۔

جاپانی بےروزگاری کی شرح اگرچہ مہینے میں بڑھی ہے، تاہم گھریلو صارفین کے اخراجات میں مارچ 2011 کی آفات کے بعد پہلی مرتبہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس کے علاوہ صنعتی پیداوار بھی دسمبر میں توقع سے زیادہ یعنی 4 فیصد تک بڑھ گئی۔ جبکہ پیشن گوئی یہ تھی کہ پیداوار نومبر کی 2.7 فیصد کے مقابلے میں 2.8 فیصد تک بڑھے گی۔

دسمبر میں پیداوار بڑھنے کی وجہ وہی پیداواری شعبے تھے جن کی وجہ سے اس سے پہلے شرح میں کمی واقع ہوئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.