بلاگ پر کومنٹس لکھنے پر ١٨ لوگوں کے وارنٹ گرفتاری ـ
ذرائیع کے مطابق یه پہلا کیس هو گا جس میں پولیس ایک بلاگ پر ماس اٹیک کرنے والوں کے خلاف کیس بنائے گی ـ
یه بات انٹر نیٹ پر لوگوں کو تنگ کرنے کے قوانین وضع کرنے کی طرف پہلا قدم بھی هو سکتا هے ـ
١٧ سال سے لو کر ٤٥ سالی کی عمر کے ١٨ لوگوں کے خلاف یه مقدمه اس بات پر ہے که انہوں نےایک ٹیلی وژن کی شخصیت کو قاتل لکھا ہے ـ
یه کیس ایک مثال کیس هو سکتا هے ان لوگوں کے لیے جو انفرادی یا اجتماعی طور پر چاٹ روم ، بیلٹن بورڈ یا ویب پیج پر لوگوں کو تنگ کرتے هیں ـ
١٨ لوگ اس بات کے ملزم هیں که انهوں نے ٹی وی کے ایک کامیڈین کو ١٩٨٩ میں هونے والے ایک قتل کا ذمه دار ٹھرایا هے ـ
طوکیو کے آداچی وارڈ میں هونے والے هائی سکول کی ایک طالبه کے قتل میں چار نابالغ ملوث پائے گئے تھے ،
چار نابالغوں کو ١٩٨٩ میں اس لڑکی کو قتل کرکے اس کی لاش کو سیمنٹ کے ڈرم میں ڈالنے کے الزام میں قید هو چکی ہے ـ
ان ١٨ لوگوں نے جنوری ٢٠٠٨ سے اپریل کے دوران سینکڑوں پیغامات کامیڈین کے پلاگ پر پوسٹ کیے هیں
” ایک قاتل کیسے کامڈین بن سکتا ہے ؟؟”
” مرجاؤ!!ـ قاتل !ـ”
” کیا تم کو احساس هے که تم نے کیا کیا ؟؟”
جیسے پیغامات بھی شامل هیں
سینکڑوں دفعه ان پیغامات کو ڈلیٹ کیا گیا لیکن لوگ فوراً هی پھر پیغام لگا دیتے تھے ـ
میٹروپولٹن پولیس نے اس بلاگ کا ٹریفک ڈیٹا چیک کیا هے اور درجنون هی لوگوں کو اس بلاک پر کومنٹس لکھنے کا ذمه دار پایا هے لیکن ان میں سو ١٨ لوگ مستقل کومنٹس کرنے والے پائے گئے هیں ـ