جاپانی این پی او ، فلسطین کے بچوں کی امداد کے لیے پوسٹ کارڈ فروخت کرے گی ـ

جاپانی این پی او ، فلسطین کے بچوں کی امداد کے لیے پوسٹ کارڈ فروخت کرے گی  ـ

ایک این پی او (نان پروفٹ آرگنائیزیشن) جو که غزا کے بچوں کی امداد کرتی هے    

طوکیو میں ایسے پیسٹ کارڈ کی فروخت شرو کی هے جس پر لگی تصاویر غزا میں اسرائیل کی دسمبر میں که گئی جارحیت سے پہلے لی گئیں هیں  ـ

ان کارڈوں کی فروخت سے فلسطینی بچوں کے لیے دوائیاں خوراک اور دوسری ضروری اشیاء  خریدی جائیں گی ـ

یه کمپین  طوکیو کی  تھوشیما وارڈ میں ١٩٨٦ سے قائیم   جو آرگینائیزشن چلائے گی  وه پہلے هی  غزھ کی پٹی میں بہرے بچوں کا ایک سکول چلا نے کے ساتھ ساتھ زخمی بچوں کی نگہداشت بھی کر رهی هے ـ

اس  این پی او کا ایک جاپانی سٹاف ممبر  جو که یروشلم  برانچ میں کام کرتا ہے 

بچوں کی دیکھ  بھال کے لیے غزھ جاتا رهتا ہے حالانکه اسرائیلی اهلکاروں نے اس کو منع بھی کر رکھا ہے ـ

این پو او کا کہنا ہے که ٢٧ دسمبر والی اسرائیلی جارحیت کے بعد غزھ کے لوگےں سے رابطه کرنا بہت مشکل هو کيا هے ـ

این پی اور کے ڈارئیکٹر  تاناکا یوشی او کے مطابق  ، اسرائیل کے حملے میں ان کے غزھ والے سکول کی کھڑکیاں ٹوٹ گئی هیں اور  کلاس روم بھی ٹوٹے پھوٹے هیں  ـ

اور ان کے سکول کے سٹاف کے کچھ ممبر بھی لاپته هیں  ـ

پانچ کارڈوں کا یه سیٹ ایک هزار ین میں فروخت کیا جائے گا ، ان کارڈوں پر لگي تصاویر اسکول کے بچوں کی بنائی هوئی هیں جس میں بچے گونگے پهروں کی اشاروں کی زبان میں باتیں کررهے هیں ، ان میں ایک تصویر پرائیمری کے ایک بچے کی بنائی هوئی هے جس میں اسرائیلی  فوج کے فضائی حملے کو دیکھایا گیا هے ـ

ڈریکٹر تاناکا نے امید ظاهر کی هے که لوگ ان کی امنکےلیے کوشش کو ضرور سراهیں گے 

مذید معلومات کے لیے 

03 3953 1393