این ٹی ٹی ڈوکومو آفات کے دوران وائس میسجنگ کی سروس شروع کرے گا

این ٹی ٹی ڈوکومو نے جمعرات کو کہا کہ وہ یکم مارچ سے آفات کے لیے وائس میسجنگ سروس شروع کرے گا جو کہ عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے بعد کمپنی کے آفات سے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

آفات میں وائس میسجنگ کی اس سروس میں ایسا اختیار موجود ہے جس کے ذریعے ڈوکومو کے صارفین اپنی آواز میں بولے ہوئے پیغامات ریکارڈ کروا سکتے ہیں اور پھر انہیں ڈیٹا فائلز کی صورت میں کسی نیٹ ورک سرور کو بھیجا جا سکتا ہے۔ مطابقت پذیر آئی موڈ موبائل فونز میں موجود سافٹویر کو اس مقصد کے لیے اپڈیٹ کرنا ہو گا۔

ڈوکومو آفات میں وائس میسجنگ کی یہ سروس آزمائشی طور پر یکم مارچ سے 31 مارچ تک چلائے گا تاکہ صارفین اپنے آپ کو اس سروس اور اس کے استعمال سے مانوس کر لیں۔

آفات کے دوران ڈوکومو آفات میں میسج بورڈ کی اپنی موجودہ سروس کو جاری رکھے گا، جو کہ صارفین کو سہولت دیتی ہے کہ وہ ایک خصوصی ویب سائٹ پر ٹیکسٹ پیغامات کی صورت میں اپنی خیریت کی اطلاع اپنے دوستوں اور پیاروں تک پہنچا سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.