ٹوکیو میں واقع شمالی کوریا نواز تنظیم کے دفاتر پر غیر قانونی برآمدات کے شبہے میں چھاپے

ٹوکیو: پولیس نے منگل کو بتایا کہ انہوں نے جاپان میں پیانگ یانگ نواز تنظیم سے متعلق دفاتر پر چھاپے مارے ہیں جن کی وجہ ان دفاتر کا شمالی کوریا کو کمپیوٹروں کی غیر قانونی کھیپ بھیجنے  سے متعلق ہونا بتایا گیا ہے۔

قریباً 100 پولیس والوں کی معیت میں 10 پولیس افسران پیانگ یانگ سے تعلق رکھنے والی تنظیم ‘جنرل ایسوسی ایشن آف کورین ریزیڈنٹس ان جاپان، چونگریون’ کے دفاتر میں داخل ہوئے۔

یہ چھاپے اس وقت مارے گئے ہیں جب پراسیکیوٹروں نے پچھلے ہفتے عندیہ دیا تھا کہ 49 سالہ لی سون-گی  کے ہاتھوں 2009 میں چین کے راستے شمالی کوریا کو غیر قانونی طور پر 100 استعمال شدہ پرسنل کمپیوٹر بھیجے گئے ہیں۔

جاپان نے شمالی کوریا پر جاپانی شہریوں کے اغوا کے سلسلے میں کئی ایک پابندیاں لگائی ہوئی ہیں جن کے تحت وہ شمالی کوریا کو کسی قسم کی اشیائے تعیش بشمول کمپیوٹروں کی برآمد کی اجازت نہیں دیتا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ پولیس کو شبہہ ہے کہ یہ ملحقہ تنظیم کھیپیں بھیجنے میں ملوث ہو سکتی ہے۔

تاہم، چونگریون چھاپے کے بعد برس پڑی اور کہا، “یہ نا انصافی پر مشتمل (اور) غیر قانونی تفتیش ہے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.