کھانسائی میں مسلح ڈکیٹیوں کا طوفان
اوساکا: پولیس کے مطابق کھانسائی کے علاقے میں اتوار کی شام سے لے کر سوموار تک تین مسلح ڈکیٹیاں ہوئیں هیں
پولیس کے مطابق رات ٩:٥٥ پر اوساکا شینکین بنک کی اوتوری برنچ میں ایک چاقو سے مسلح ڈاکو داخل هوا اور کانٹر پر چاقو دیکھا کر رقم کا مطالبه کیا ، کلرک نے اس کو تین ملین ین دئے مگر ڈاکو نے کہا یه بہت کم هیں اور دو ورنه میں چھری ماردوں گا ـ
ڈپٹی مینجر نے اس کو ١٠٠٠ین والے نوٹ بھی دو دے جس پر ڈاکو پچاس سی سی والی موٹر سائیکل پر فرار هوگيا ـ
تین گاهک اور ٢٠ بنک ملازمیں موجود تھے لیکن کسی کے بھی زخمی هینے کی خبر نهیں ہے ـ
١٠: ٢٠ بز ایک ڈاکو یونیکلو کی کپڑوں کی دوکان کی اومے دا پرنچ میں داخل هوا اور چھری دیکھا کر مینجو کو دوسرے ملازمین کو باندھنے کا حکم دیا ـ اس کے بعد ڈاکو ٢،٥ ملین ین لے کر فرار هونے کی کوشش کے دوران میجر نے ایمرجنسی بٹن دباکر پولیس کو بلا لیا سینوزاکی پولیس اسٹیشن کے افسر نے اس کو پکڑ لیا ہے ـ
دو لوگوں نے موتو ماچی کے ایسٹورینٹ سے ٣٤٠٠٠٠ین ایک مرد ملازم کو چھری دیکھا کر لوٹ لیے هیں
پولیس کے مطابق دو لوگ صبح ٦:٠٥ پر روسٹورینٹ ميں داخل هوئے اور چھری کے زور پر کلرک کو کیش مشین کھلنے پر مجبور کر کے ٣٤٠٠٠٠ ین لے کر موٹر سائیکل پر فرار هو گئے ـ
سٹور میں کوئی گاهک نهیں تھا