سائتاما کین میں ” اتاریا ” گروپ گرفتار

سائتاما کین میں ” اتاریا ” گروپ گرفتار
سائتاما پولیس نے کتنے هی لوگوں کے ایک گروپ کو کرفتار کیا هے جو که اپنی قیمتی گاریوں کو انے والی دوسرے لوگوں کی گاڑیوں سے ٹکرا کر انشورنس کی رقم وصول کرتے تھے ـ
ملزموں کا گروھ جس میں ایک ٣٥ ساله جوڑا بھی شامل هے سب کا تعلق چیچی بو سے هے ـ
جاپانی میں جس کو اتاریا کهتے هیں وه جو کسی کی گاڑی سے خود کو ٹکرا کر پیسے لینے کے لیے خود کو زخمی کرلے اس کو کهتے هیں
اس اتاریا گروھ نے٢٠٠٥سےاب تک انشورنس کے ٢٠ کلیم کیے هیں جن میں پولیس کا خیال ہے که لاکھوں هی ین کا فراڈ کیا گیا هے ـ
گروپ کا طریقه کار یه تھا که ایک گاری سڑگ پر کھڑی کردیتے تھے جس سے پیچھے سے انے والی گاڑیوں کو انے والی گاریوں کی لائین میں داخل هو کر اس کو اوور ٹیک کرنا پڑتا تھا
جیسے هی کسی کی گاڑی اس کھڑی گاڑی کو اور ٹیک کرتے هوئے دوسری لائین میں داخل هوتی تھی
گروھ کا ایک ممبر جو که مرسڈیز بینز میں هوتا تھا اس گاڑی سے ٹکرا جاتا تھا
اس طرح قانونی طور پر وه پارٹی هی مجرم گنی جاتی هے جو انے والی ٹریفک کی لائین میں چلی گئی هو ـ
اس دوران سڑک پر پارک کی گئی گاڑی پولیس کے انے سے پہلے فرار هو چکی هوتی تھی
اس گروھ پر شک کی وجه ان کی مرمت کے مہنگے بلوں کی وجه سے هوا
پولیس کے مطابق دسمبر ٢٠٠٧سے لے كر یه گروھ اس قسم کے کئی کیس مخلتف کینون میں کر چکا هے
جن میں گنماں کین اور سائتاما کین قابل ذکر هیں ـ