قابل دست اندازی پولیس لمبائی کی صرف ٦٠٠ چھرياں پولیس کو وصول
دوھری دھار کی تلواریں یا چاقو چھریاں غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد پولیس کو توقع تھی که لوگ لاکھوںکی تعداد میں پولیس کو جمع کروانے ائیں گے لیکن اب تک ایسے صرف ٦٠٠ الات جمع کروائے گیے هیں
اس سال جنوری کی ٥ تاریخ سے ٥،٥ سینٹی میٹر اور اس سے لمبی دوھری دھار والی تلواریں اور چاقو چھریان رکھنا قابل دست اندازی پولیس هوگا
طوکیو کی برقی الات اور مانگا کی مارکیٹ اکی ھا بارا میں پچھلے سال هونے والے قتلوں کے بعد یه قانون بنایا گیا ہے
اس واردات میں ایک ادمی نے تیس سینٹی میٹر لمبی چھری سے کتنے هی لوگوں کو موت کی کھاٹ اتار دیا تھا ـ
اس قسم کی دوھری دھار والا اسلحه رکھنے والے کو تین سال تک قید یا ٥٠٠،٠٠٠ین تک جرمانه یا دونوں هو سکتے هیں ـ
دوھری دھاروالی تلواریں ویڈیو گیم کی وجه سے بڑی مقبول هو گئی هیں
وزارت تجارت کے مطابق ٢٠٠٧ میں ایسی تلواریں ٣٤٨٧ کی رعداد میں فروخت هوئی هیں ـ
پانچ جولائی کے بعد پولیس کسی بھی ادمی کو ایسی تلواریں یا چھریاں گھر پر رکھنے پر بھی گرفتار کرسکے گی
٥ جولائی کے بعد ایسے الات کی خرید پر بھی پولیس خریدار کو گرفتار کر لے گی که اس نے قانون کو نظر انداز کیا ہے
یاد رهے که ایسی چیزیں چاھے اندورن ملک دوکانوں پر فروخت ناں بھی هو رهی هوں لیکن انٹر نیٹ پر ان کی خرید ممکن هے ـ