جوئے کی مشینوں کے ” ٹیکٹ ” بتانے والی کمپنی کو ٣٠ لاکھ ٩٠ هزار ین مدعی کو واپس کرنے کا حکم ـ
اوساکا: اوساکا ڈسٹرک کورٹ نے اپنے ایک حکم میں ٹوکیو کی ایک کمپنی کو یه کہا ہے که وه اس ادمی کو ٣ عشاریه ٩ میلن ین (تقریباً ٣٠ لاکھ ٩٠ هزار پاک روپے) کی ادا کرے جس نے کمپنی سے جوئے کی میشین کی تکنیکک سیکھنے کے لیے فیس کی ادائیگي کی تھی کیونکه کمپنی کی تکینیک سے ادمی کو کوئی بھی تکنیکی فائیدھ نهیں هوا هے
معزز جج اوگاوا هیروشی نے اپنے حکم میں کہا ہے که کمپنی اوساکا کے رهائیشی کو وه ساری رقم واپس کرے جو که اس نے ” ٹیکنیک ” سیکھنے کے لیے ادا کی تھی ـ
کمپنی عدالت میں اپنے ناکافی دلائیل کی وجه سے كیس هار گئی هے
اسی فرم کو اسی طرح کے کیس میں پچھلے دنوں کوبے ڈسٹرک کورٹ نے بھی ٧ ملین ین ایک ادمی کو ادا کرنےکا حکم دیا هے