اوزاوا سان عطیه سکینڈل کے متعلق سوالات کے جواب دینے پر تیار هو گیا ـ

اوزاوا سان  عطیه سکینڈل کے متعلق سوالات کے جواب دینے پر تیار هو گیا ـ

 ان دنوں جاپان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے اپوزیشن لیڈر   جناب اوزاوا ساں پر ایک مالی اسکینڈل چل رها هے جس میں ان کے مالی معاملات کے سیکرٹری اوکھبو  گرفتار هیں 

پچھلے دنوں  تھائی سے کرنسی کی اسمگلنک اور جاپان ميں کرنسی کی بری مقدار کی حرکت کے معاملات میں ملوث نیشی ماتسو نام کی ایک کمپنی جو که جاپان اور باهر کے ممالک میں تعمیراتی کام کرتی هے 

اس کمپنی سے عطیات لینے والی ایک سیاسی  جماعت جس کا نام  ریکوزان کائی ہے 

اس سیاسی گروپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کو بڑے بڑے مالی عطیات کیے هیں 

جن کے متعلق شک کیا جارها ہے که کہیں یه نیشی ماتسو کمپنی کی طرف سے ان ڈارئکٹ رشوت تو نہیں هے 

 

جمعے کے روز اوزاوا نے رپورٹروں کو بتیا که وه اس بات پر راضی هیں که وه اسپیشل انویسٹیگیشن کے سوالات کے جواب دیں گے 

میں صرف سوالات کے جواب دوں گا جہان تک بھی ممکن هو سکا ، میں کسی کے بھی ساتھ بات کر سکتا هوں جہان بھی هو سکے 

اوزاوا نے کہا 

جب ان سے ان کے استعفی کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا 

میں اس معاملے میں  کچھ نہیں سوچ رها  جب تک که اس معاملے کا کوئی منطقی انجام نهیں هوتا ہے 

انہوں نے یه بھی کہا که میڈیا اس معاملے کی ایسے دیکھا رها هے که جیسے میں نے رشوت لی ہے 

اور کہا

اس بات کا کوئی بھی ثبوت نهیں هے که معامله اس طرح ہے 

میں نے اپنے معاملات اپنے سیکرٹری پر چھوڑے هوئے تھے  کیونکه میں سارے معاملات کو ایک ایک کرکے نهیں دیکھ سکتا