ائی سی چیپ والا ایلین کارڈ ایشو کرنے کا بل پیش کردیا گيا
جمعه کے روز کیبنٹ میں ایک بل اپروو هوا هے جس ميں جاپان میں رھائشی غیر ملکیوں کو ائی سی چیپ والا کارڈ ایشو کرنے کا قانون بنانے کا منصوبه پیش کیا گيا ہے
اس کارڈ کے انے سے غیر ملکیوں کی ویزھ ایکسٹنشن اور ری انٹری میں اسانی پیدا هو گی
حکومت کو امید ہے که یه بل ائیندھ بحث میں پاس هو جائے گا
یه کارڈ موجودھ ایلین کارڈ کا متبادل هو گا
اور ان غیر ملکیوں کی ایشو هو گا جو جاپان میں تین ماھ سے زیادھ قیام کرتے هیں
اس کارڈ پر کارڈ هولڈر کی فوٹو ، نام ، ایڈریس ، قومیت ، اور ویزے کی کیٹاگری اور مدت لکھی هو گی
اور چیپ میں اس بات کا بھی اندارج هو گا که کارڈ هولڈر کو کام کی اجازت ہے یا نهیں ـ
اس کارڈ سے غیر قانونی غیر ملکیوں کو پہچاننے ميں بھی اسانی هو گی
اور اس کارڈ کی نقل تیار کرنے پر ایک سے دس سال تک کی قید کی سزا هو گی
بل پاس هونے کے تین سال تک یه سسٹم کام کرنے لگے گا که ایمگریش اور پولیس کو شخص کی معلوما ت جو که سکول یا اس کی کمپنی کی طرف سے هوں گی تک اسانی سے رسائی هو جائے گی
قانونی طور پر مقیم لوگوں کو اب تک ایشو هونے والا تین سال کا ویزھ بھی پانچ سال کا هو جائے گا
ری انٹری پرمٹ جو که جاپان سے باهر جانے والوں کو لینا ضروری ہے وه بھی ایک سال سے کم مدت کے لیے جاپان چھوڑنے والوں کو لینا ضروری نہیں رهے گا
نئے سسٹم سے ایمگریشن بیوروکو بلدیاتی اداروں سے معلومات لینے میں بھی اسانی هو جائے گی
نئے سسٹم کے مطابق ٤٢٩،٠٠٠ کورین اور دوسرے ایجیو کین (پی آر) والوں کو بھی ان کی پہچان کے لیے ایک خاص کارڈ ایشو کیا جائے گا
وه لوگ جو جاپان میں صعنتی ٹرینگ یا انٹز شپ کے لیے ائے هیں ان کا ویزھ بھی اس سسٹم میں یونیفائی هو جائے گا
جس سے ان کو لیبر قوانین کا تحفظ خاصل هو جائے گا جو که پہلے سال کے کم معاوضه ورکروں کو نهیں هوتا ہے