اکہتر ساله ضعیف بڑھیا نے جوان چور کو تعاقب کر کے پکڑوا دیا

اکہتر ساله ضعیف بڑھیا نے جوان چور کو تعاقب کر کے پکڑوا دیا
اوساکا: هفتے کے روز یہاں ایکنو وارڈ میں ایک ٧٢ ساله بڑھیا نے ٣٢ ساله چور کو جو که اس خاتون کا بیگ چھین کر سائیکل پر فرار هو گيا تھا اس کا تعاقب کر کے اس کو پکڑوا دیا ہے
پولیس کے مطابق ٣٢ ساله ھایاکاوا هی دے هر جو که بے پته اور بے کار ہے اس نے عورت کا پیگ چھین لیا جس میں١١٠ ین (ایک کوکاکولا کی قیمت بھی ١٢٠ ین هے) تھے
اور سائکل پر بھاگ اٹھا مگر عورت جو که ایک پارٹ ٹائم ورکر ہے اس نے اس کا تعاقب شروع کردیا
٢٠٠ میٹر جانےکے بعد چور کے سائیکل کی چین اتر گئی جس بر چور عورت کا بیگ سائیکل کی ٹوکری میں هی چھوڑ کر پیدل بھاگنے لگا ، عورت نے اپنا بیگ لے کر پھر سے اس چور کا تعاقب جاری رکھا اور چور چور کے للکارے مارتی رهی ـ
١٥٠ میٹر بعد چور کو ایک گھر کے فینس کے پیچھو چھپا پایا گیا
عورت نے پولیس کو بتایا که مجھے اس چور پر غصه هی بہت ایا تھا اور میں نے فیصله کر لیا تھا که اس کو هر قیمت پر پکڑ کر هی چھوڑوں گی
چور کو پکڑنے ميں مدد دینے والے ایک شخص نے رپورٹروں کو بتایا که جب میں نے چور سو پوچھا که تم نے یه ذلیل حرکت کیوں کی ہے ؟
تو اس نے جواب دیا تھا
بھوک بہت لگی تھی