ٹوکیو9 جالائی۔ جاپان بھر میں رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی مساجد کی رونقوں میں اضافہ ہو گیا ہے
پاکستان، بنگلہ دیش،انڈیا اور کئی دیگر ممالک سے حفاظ قرآن کی کثیر تعداد جاپان میں رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح میں قرآن پاک تلاوت فر مائیں گے
منہاج القرآن جاپان انٹرنیشنل ابراکی کین کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اعلا نیہ کے مطابق منہاج القرآن ابراکی کین میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے علامہ حافظ قاری محمد جمیل شاہد قادری، مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا جامع المصطفیٰ میں علامہ حافظ قاری محمد طیب قادری صاحب، جامع مسجد مدینہ(CL ) ابراکی کین میں حافظ قاری محمد نصر اللہ خان صاحب جامع مسجد ادتا گوما کین میں بین الااقوامی میں شہرت یافتہ شخصیت ظفر اقبال ظفر صاحب، جامع مسجد شین نومورا گوما کین میں حافظ محمد عاکف عمیر حسین اور جامع مسجد کماتا ٹوکیو میں علامہ حافظ قاری محمد شکیل قادری صاحب نماز تراویح میں تلاوت قرآن پڑھیں گی۔
منہاج پیس اینڈ انیگریشن کونسل جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے ایک بیان میں جاپان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے دنیا بھر میں عالمی امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے دعا کی اپیل کی ہے
اور انھوں نے جاپان بھر کی مساجد کی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ رمضان المبارک اور عید الفظر کے موقع پر ٹریفک کا خصوصی خیال رکھیں اور جاپانی عوام کی ضرورتوں کی مدنظر رکھتے ہوئے اپنے اسلامی تہوار میں جاپانی عوام کو بھر پور شمولیت کی دعوت دیں اور انھوں نے جاپان پاکستان اور مسلم ممالک کی ترقی و خوشحالی اور امن اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے خصوصی دعا کی۔
محمد انعام الحق